محمد سعد
محفلین
پاک ڈیٹا کے تیار کردہ سافٹ وئیر کی فہرست دیکھی تو اتنے مہنگے مہنگے تھے کہ حیران رہ گیا۔ پھر جب کوئی کسی مجبوری کے باعث (مثلاً دفتر وغیرہ میں اس کا استعمال کرنا ہو) چرائے تو شکایت بھی کریں گے۔ انہیں چاہیے تھا کہ قیمت کم رکھتے۔ اس سے ان کی مصنوعات کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوتا۔
اور مزے کی بات دیکھو! اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی کو، جو کہ آزاد سافٹ وئیر ہیں، ایک پیکج میں جمع کر کے تھوڑا سا مواجہ وغیرہ خود تیار کر کے 79 اور 149 ڈالر کی قیمت لگائی ہوئی ہے۔
http://pakdata.com/products/pdms-webxpress
اور مجھے تو ان کے اردو ای میل والے اطلاقیے پر بھی شک ہو رہا ہے کہ اس میں بیشتر کوڈ تھنڈربرڈ کا ہوگا۔ اگر ونڈوز نظام موجود ہوتا تو ٹرائل نصب کر کے آزما لیتا۔
http://pakdata.com/products/pdms-urdu-email