ابن رضا
لائبریرین
تازہ غزل برائے اصلاح حاضرِ خدمت ہے
بھُولے نہیں ہو مجھ کو ، تو اَزبر بھی نہیں ہوں
بدلے ہوئے تیور پہ میں ششدر بھی نہیں ہوں
دل توڑنے والے تجھےاتنی تو خبر ہو
درپن جو نہیں ہوں میں ، تو پتھر بھی نہیں ہوں
اظہارِ محبت ہی تو سب کچھ نہیں ہوتا
ظاہر جو نہیں تجھ پہ تو مضمَر بھی نہیں ہوں
مانا کہ ترے غم نے نہیں چھوڑا کہیں کا
اب جی نہ سکوں ایسا مضطر بھی نہیں ہوں
ٹھوکر پہ رضاؔ مجھ کو رکھے نہ زمانہ
جوہرجو نہیں ہوں میں، تو احقر بھی نہیں ہوں
تقطیع یہاں ملاحظہ کریں۔
ابنِ رضا کی تُک بندیاں

آخری تدوین: