فلک شیر

محفلین
بہت ہی لاجواب بھیا!
کچھ ایسی روانی تھی کہ ٹھہرا نہیں گیا بہتے چلے گئے
اتنا ہی تیز بہاؤ ہوتا ہے نا محبت کا ۔
قرۃالعین اعوان آپا.....درست فرمایا آپ نے...بہاؤ ، بلکہ بے طرح بہاؤ ہوتا ہے....حتّٰی کہ بے خودی کی منزل آ جاتی ہے.....
تحسینِ سُخن شناس ایک عطیہ ہے.....بہت ممنون ہوں....:rainbow:
 

فلک شیر

محفلین
واہ وا۔ بہت خوب ہے فلک شیر بھائی۔آج صبح ہی صبح اتنی خوبصورت نثری نظم پڑھ کر تو لطف ہی آگیا۔ خوش رہیے
خلیل بھائی........محبت کے لیے تہہ دل سے ممنون ہوں.....
نثری نظم سے یہاں مجھے کچھ بزرگ اور دوست خائف سے نظر آئے....حالانکہ اظہار کا یہ میڈیم میری نظر میں بہت مؤثر اور توانا ہے....
بہر حال ایک دفعہ پھر اظہار تشکر....
 
نثری نظم۔

شعب ابو طالب کی طرف آتے ہوئے۔۔۔!
سوسن و نسترن سے۔۔۔صندلی لہجے میں باتیں کرتے ہوئے۔۔۔!
لبنی کی رحل پر۔۔۔عشق کا صحیفہ پڑھتے ہوئے۔۔۔!
وہ ہجر کی برچھی سینے سے نکال رہی تھی۔
ڈوبتی سانسوں سے کردگار وفا کو بھی بلا رہی تھی۔

منصف ہاشمی۔۔۔۔
 
Top