دریدا، تجسس اور ہم

فلک شیر

محفلین
یہ کوئی تحریر ہے یا بے پرکی ! خبر نہیں ، مگر ہے کوئی نری ایویں سی، خالصتاً غیر فلسفیانہ، انتہائی غیر سنجیدہ اور اسی نوع کے دیگر القاب کی حامل و متصف چیز ہے، پتا نہیں چیز بھی ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی پار سال کی "مشہور ویب سائٹ" پہ ٹانکی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔ چار سطریں ہی تو ہیں ، آپ بھی دیکھ لیں:

دریدا سے انٹرویو کرنے والی خاتون نے پوچھا، اگر تمہیں مر چکے فلسفیوں میں سے کسی سے ملاقات کا موقع ملا، مثلاً فرائیڈ کی روح سے.... تو اس سے کیا پوچھو گے... دریدا نے کہا کہ اس کی ذاتی یعنی پرائیویٹ لائف کے بارے میں جاننا چاہوں گا.... محبت، جنس، بیوی سے تعلق، محبوبہ......
آخر اتنا تجسس کیوں ہے ہم انسانوں کو دوسروں کے اندر جھانکنے کا؟ اپنے اندر تو دو منٹ نہیں ہم نظر مار سکتے..... ڈر جاتے ہیں.... بور ہو جاتے ہیں....موبائل کھول لیتے ہیں..... چپس کا پیکٹ پھاڑ لیتے ہیں.... کاغذ پر تصویریں بنانے لگ جاتے ہیں....رستے کے ساتھ لگے الٹے اشوک کی غیر موجود چھاؤں میں آسودہ ہوتی مڈل کلاسنوں، بے دھڑک رستہ پھاڑتی اپر کلاسنوں اور دونوں کے آگے پیچھے مفتوحہ زمینوں کی طرح بچھتے مضافاتی لونڈوں کو دیکھ کر اپنے تقوا کی خود کو داد دینے لگ جاتے ہیں........... پروفیسر کو گالی اور خود کو طفل تسلی دے لیتے ہیں..... پر دو منٹ اپنا سامنا نہیں کر سکتے.....
تجسس نے چاند پہ پہنچا دیا.... مریخ دکھا دیا..... پہیہ گھما دیا.... سب کچھ کر دیا.... پر یار ایسا بھی کیا تجسس کہ ڈیویز کے لفظوں میں گائے جس مزے سے چرتی اور حرافہ آنکھ کا کاجل چراتی ہے..... اس کا لطف نہ لیا جائے اور اس پہ بضد ہوا جائے کہ کس نسل کی ہے اور کہاں رہتی ہے.....
بس دریدا سئیں....یہی عرض کرنا تھا کہ اتنا تجسس اچھا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کئی دفعہ سردی میں گرمی اور گرمی میں سردی لگ جاتی ہے اور
سرسام کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

فلک شیر
 
فلک شیر

محفلین
بمعنی سیدی ، طنزاً قطعاً نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے لفظ مولانا کا جو شرف ہے، وہ خود بھی کم نہیں
تابش بھائی صاحب علم، مدیر محفل اور اس فقیر کے نہایت محترم بھائی ہیں ، سو بصد ادب یہ لقب برتا ہے
:)
 
عرفان سعید

ہمیں بھی عرصے سے ان کے کماحقہ احترام کے لیے مناسب لقب کی تلاش تھی۔ اس مشکل کو آپ نے آسان کر دیا۔
 
لا مرکزیت والے لوگوں سے اور کیسی توقع کی جاسکتی ہے ؟ جب حاصلِ کلام ہی "لا" رہا تو مرکز گریزی ہی مشعلِ راہ ٹھہری اور استقرا کی گتھیاں فلسفے کی گھاٹیوں میں مدغم ہوتی چلی گئیں ۔۔۔سبھی کچھ لا ہوگیا اور اس لا نے کچھ دکھایا سجھایا تو دوسرے کا گھر ،دامن اور وہ سب کچھ جو اپنا نہ تھا۔۔۔ میں ایسے لوگوں سے کچھ خاص توقعات نہیں لگاتا اور ان کی مخصوص ذہنیت کا بھی کسی حد تک اندازہ ہوتاہے۔ خوبصورت نثر پر ڈھیروں مبارکباد!
 
بمعنی سیدی ، طنزاً قطعاً نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے لفظ مولانا کا جو شرف ہے، وہ خود بھی کم نہیں
تابش بھائی صاحب علم، مدیر محفل اور اس فقیر کے نہایت محترم بھائی ہیں ، سو بصد ادب یہ لقب برتا ہے
:)

ہمیں بھی عرصے سے ان کے کماحقہ احترام کے لیے مناسب لقب کی تلاش تھی۔ اس مشکل کو آپ نے آسان کر دیا۔
اللہ معاف فرمائے۔ آمین۔
 
محمداحمد

لائبریرین
خوبصورت ترین فلک بھائی!

مجھے حیرت ہوتی ہے کہ آپ اتنی مختصر تحریر میں اتنا تاثر کیسے بھر دیتے ہیں۔ بہت اعلیٰ۔
 
ربیع م

محفلین
یہ کوئی تحریر ہے یا بے پرکی ! خبر نہیں ، مگر ہے کوئی نری ایویں سی، خالصتاً غیر فلسفیانہ، انتہائی غیر سنجیدہ اور اسی نوع کے دیگر القاب کی حامل و متصف چیز ہے، پتا نہیں چیز بھی ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی پار سال کی "مشہور ویب سائٹ" پہ ٹانکی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔ چار سطریں ہی تو ہیں ، آپ بھی دیکھ لیں:

دریدا سے انٹرویو کرنے والی خاتون نے پوچھا، اگر تمہیں مر چکے فلسفیوں میں سے کسی سے ملاقات کا موقع ملا، مثلاً فرائیڈ کی روح سے.... تو اس سے کیا پوچھو گے... دریدا نے کہا کہ اس کی ذاتی یعنی پرائیویٹ لائف کے بارے میں جاننا چاہوں گا.... محبت، جنس، بیوی سے تعلق، محبوبہ......
آخر اتنا تجسس کیوں ہے ہم انسانوں کو دوسروں کے اندر جھانکنے کا؟ اپنے اندر تو دو منٹ نہیں ہم نظر مار سکتے..... ڈر جاتے ہیں.... بور ہو جاتے ہیں....موبائل کھول لیتے ہیں..... چپس کا پیکٹ پھاڑ لیتے ہیں.... کاغذ پر تصویریں بنانے لگ جاتے ہیں....رستے کے ساتھ لگے الٹے اشوک کی غیر موجود چھاؤں میں آسودہ ہوتی مڈل کلاسنوں، بے دھڑک رستہ پھاڑتی اپر کلاسنوں اور دونوں کے آگے پیچھے مفتوحہ زمینوں کی طرح بچھتے مضافاتی لونڈوں کو دیکھ کر اپنے تقوا کی خود کو داد دینے لگ جاتے ہیں........... پروفیسر کو گالی اور خود کو طفل تسلی دے لیتے ہیں..... پر دو منٹ اپنا سامنا نہیں کر سکتے.....
تجسس نے چاند پہ پہنچا دیا.... مریخ دکھا دیا..... پہیہ گھما دیا.... سب کچھ کر دیا.... پر یار ایسا بھی کیا تجسس کہ ڈیویز کے لفظوں میں گائے جس مزے سے چرتی اور حرافہ آنکھ کا کاجل چراتی ہے..... اس کا لطف نہ لیا جائے اور اس پہ بضد ہوا جائے کہ کس نسل کی ہے اور کہاں رہتی ہے.....
بس دریدا سئیں....یہی عرض کرنا تھا کہ اتنا تجسس اچھا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کئی دفعہ سردی میں گرمی اور گرمی میں سردی لگ جاتی ہے اور
سرسام کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

فلک شیر
اچھی تحریر ہے ماشاءاللہ البتہ کلی طور پر متفق ہونا ذرا مشکل ہے.
 
Top