دستنبو (اردو ترجمہ)

جیہ

لائبریرین

دستنبو


مرزا اسداللہ خان غالب

ترجمہ: رشید حسن خان

تعارف و حواشی: ڈاکٹر سید معین الرحمان
(تصحیح : جویریہ مسعود)
 

جیہ

لائبریرین

تعارف
از
ڈاکٹر سید معین الرحمان


دستنبو پہلی بار نومبر 1858میں شائع ہوئی۔ یہ فارسیِ قدیم میں تھی اور فارسی بھی وہ فارسیِ قدیم جس کا اس زمانے میں پارس کے بلاد میں بھی نشان نہیں رہا تھا، ہندوستان کا تو کیا مذکور غالب نے بہ طریق لزوم مالایلزم اس کا التزام کیا تھا کہ بہ زبان فارسیِ قدیم، جو دساتیر کی زبان ہے اس میں یہ نسخہ لکھا جاوے اور سوائے اسماء کے کہ وہ نہیں بدلے جاتے، کوئی لغتِ عربی اس میں نہ آوے۔ اس لیے "دستنبو" کا اردو ترجمہ کرنا بڑا کٹھن اور دشوار گزار کام تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کتاب کی اشاعت اور غالب کے انتقال کے پچاس برس بعد تک کسی کو اس "جرِ ثقیل" کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کا حوصلہ نہیں ہوا۔ اب سے نصف صدی پہلے خواجہ حسن نظامی کی فرمائش پر میرزا محمد یعقوب بیگ نامی ایم اے نے پہلی بار اس مشکل کام کو ہاتھ میں لیا۔ ان کا ترجمہ 1920میں خواجہ حسن نظامی کی تالیف "میرزا غالب کا روزنامچہ" کے ساتھ شائع ہوا۔ خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ:

"دستنبو" کا ترجمہ آسان نہ تھا، کیوں کہ وہ نہایت سخت فارسی میں ہے مگر نامی صاحب نے دو دن کے اندر اتنے مشکل کام کو آسان کرکے دے دیا"۔ (روزنامچہ طبع سوم ص 59) "غالب کی سخت اور مشکل فارسی عبارت جس کو عربی الفاظ سے دانستہ محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی تھی، ایسا عام فہم او صحیح ترجمہ کیا گیا ہے کہ تعجب ہوتاہے"۔
(روزنامچہ طبع سوم ص 72)

میرزا محمد یعقوب بیگ نامی کا ترجمہ، اس میں شبہ نہیں کہ بہت عمدہ ہے لیکن یہ پوری کتاب کا نہیں، اس کے صرف جستہ جستہ حصوں کا اردو ترجمہ ہے، اسی لیے یہ صرف گیارہ صفحات کو محیط ہے۔ (طبع سوم ص۔ 71-60)

1961ء میں دستنبو کے دو الگ کلی تراجم سامنے آئے۔ ایک ترجمہ رسالہ تحریک دہلی، اپریل مئی 1961ء (ص 73-53) میں چھپا تھا۔ یہ ترجمہ مخمور سعیدی کا ہے۔ دوسرا ترجمہ رسالہ اردوئے معلی دہلی جلد دوم شمارہ 3,2 بابت فروری 1961ء (ص 232-177) شائع ہوا۔ یہ ترجمہ رشید حسن خاں صاحب کا کیا ہوا ہے۔ یہی ترجمہ ضروری حواشی کے ساتھ اس کتاب میں پیش کیا جارہا ہے۔ حواشی میرے لکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سید معین الرحمن


-------------------------------------------------------------------------------------------------------

پوری کتاب وکا وکی پر ملاحظہ کریں۔ ربط یہ ہے:
دست۔ن۔۔۔ب۔۔و
 

الف عین

لائبریرین
کیا یہ مکمل ہو گئی ہر جوجو۔ بہت خوشی ہوئی کہ غالب کا ایک اہم کام اور ہو گیا۔ یہ ورڈ فائل ڈاون لوڈ کر لی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ جویریہ بہن۔ لائبریری پراجیکٹ‌ پر آپ کی بہت گراں قدر کنٹریبیوشن ہے۔ ایک مرتبہ فورم کی اپگریڈ مکمل ہوجائے تو انشاءاللہ لائبریری پراجیکٹ کے مواد کی بہتر پریزنٹیشن اور تشہیر کا بھی بندوبست کریں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
بہت شکریہ جویریہ بہن۔ لائبریری پراجیکٹ‌ پر آپ کی بہت گراں قدر کنٹریبیوشن ہے۔ ایک مرتبہ فورم کی اپگریڈ مکمل ہوجائے تو انشاءاللہ لائبریری پراجیکٹ کے مواد کی بہتر پریزنٹیشن اور تشہیر کا بھی بندوبست کریں گے۔

شکریہ نبیل بھائ۔ مگر مجھے تو کسی نے بھی کسی ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں کیا :cry: (مذاق)

فورم کے اپگریڈ کے لیے شدت سے انتظار ہے۔ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے اس کتاب کو برقیا کے۔ جزاک اللہ خیراً۔

غالب اور انقلابِ ستاون کا تیسرا حصہ، جو کہ غالب کے خطوط پر مشتمل ہے اس انقلاب کے حوالے سے، کیا وہ بھی آپ کی پلاننگ میں ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب۔

خطوط والا حصے کا فی الحال تو ارادہ نہیں کیوں کہ وہ مکمل خطوط نہیں ہیں ۔صرف 1857 کے حوالے سے غالب کے خطوط سے مختصر اقتباسات ہیں۔

اگر آپ کی ٹائپنگ سپیڈ اچھی ہے، تو اسے آپ ٹائپ کردیں، میں اس کی پروف ریڈینگ کرلوں گی۔ اسی طرح آپ بھی اس کار خیر میں شریک ہو سکتے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر یہ خطوط شامل ہو جائیں تو شاید انقلاب کے حوالے سے غالب کے خیالات یکجا ہو جائیں۔

ٹائپنگ سپیڈ میری ٹھیک ہی ہے، میں اس پہ انشاء اللہ کام شروع کرتا ہوں۔ غالبیات میں ایک نئے ٹھریڈ میں خطوط پوسٹ کرتا جاؤں گا۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی بات ہوگی۔ مگر بہتر ہوگا کہ پوسٹ کرنے سے پہلے ایک دفعہ پروف ریڈنگ ہوجائے
 

جیہ

لائبریرین
اس کے لیے آپ کو ٹائپ کرنا ہوگا :lol:

آپ ایسا کریں کہ ٹائپ کرکے مجھے میل کرتے جائیں میں پروف کرنے کے بعد آپ کو بھیجتی رہوں گی اور آپ اسے پوسٹ کرتے جائیں۔

اگر منظور ہو تو میں ای میل ایڈریس آپ کو ذپ کرتی ہوں
 

محمد وارث

لائبریرین
جی بہت بہتر، میں‌ ٹاپنگ کیلیے نوٹ پیڈ استعمال کرتا ہوں، میرے خیال میں‌ کوی مضائقہ نہیں ہے اس میں۔
 

جیہ

لائبریرین
اگر یہ خطوط شامل ہو جائیں تو شاید انقلاب کے حوالے سے غالب کے خیالات یکجا ہو جائیں۔

ٹائپنگ سپیڈ میری ٹھیک ہی ہے، میں اس پہ انشاء اللہ کام شروع کرتا ہوں۔ غالبیات میں ایک نئے ٹھریڈ میں خطوط پوسٹ کرتا جاؤں گا۔
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا:)
 
Top