اور اپیا میں تو اب بھیہاں ناں
مجھ سے تو بات بھی نہیں ہو پا رہی تھی
ہم بس ہنسے جا رہے تھے
میں نے بھی ان دونوں کے نو ہزار کے ہدف پہنچنے پر سوچا تھا کہ اب ان کو واچ کرنا ہے۔ مگر افسوس کہ دو دن سے خیال ہی نہیں رہا!! مبارک ہو مقدس اور ناعمہ دونوں کو۔ویسے اس وقت تو مقدس بٹیا نے ناعمہ کو پچھاڑ رکھا ہے۔
اور میری نالائقی کہ میں آپ دونوں کے اسٹیٹس پر نظر ہی نہیں ڈالی۔
ہاں یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا ،ایسے ہی اتنے سارے پاپڑ بیلے، اتنا تردد کیا اور اتنی سازشیں کرتی رہیں،
دو دو دن کے لیے اپنا اپنا پاسورڈ مجھے بتا دیتیں تو یہ 10 ہزاری منصب تم دونوں کو کب کا مل گیا ہوتا۔
ویسے اچھی پلاننگ کی تم دونوں نے اور واقعی یہ اردو محفل میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔
میری طرف سے تم دونوں کو شاباش۔
بہت اچھا لکھا بڑا بہن
ایک اور دھاگہ جس کو جب بھی دوبارہ پڑھوں گی تو بے اختیار سب یاد کرکے مسکرا اٹھوں گی ۔۔سچی میں
بالکل ایسے
اس کی کیا ضرورت ہے؟ ہم جب چاہیں (مناسب رشوت حسنہ کے عوض) پیغامات کی تعداد میں ہیرا پھیری کر دیں۔اور اگر مقدس نے اپنا پاسورڈ مجھے دے دیا تو؟
اور اگر مقدس نے اپنا پاسورڈ مجھے دے دیا تو؟
لالہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں، اگر مقدس بہنا، ابن سعود بھائی کواپنا پاسورڈ دیں تو آپ مجھے دے دینا، کچھوے کی چال چلنے کا ماہر اعظم ہوں میں۔
ناعمہ عزیز لالہ اینڈ مقدس بہنا
اس عظیم الشان ملی بھگت پر آپ دونوں کے لیے بہت ساری شاباشیاں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔