ایم اے راجا
محفلین
بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم
دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو یا گذرا ہو جسکو کبھی کوئی پریشانی درپیش نہ آئی ہو۔
میں بھی چند دنوں سے پریشان ہوں اور آج بہت زیادہ، چند نا عاقبت اندیش لوگ میرے ( جانی و مالی) نقصان کے درپے ہیں اور قسم قسم کی سازشیں روز تیار کر کے پریشان کر رہے ہیں۔
دعاؤں میں جتنا اثر ہوتا ہے شاید ہی کسی چیز میں ہو، سو آپ تمام دوستوں سے اپیل ہیکہ میرے حق میں دعا فرمائیں کے دشمن کو منہ کی کھانی پڑے اور میرےالجھے ہوئے مسائل حل ہو جائیں اور میں ذہنی طور پر بھی سکون پاؤں۔
جو لوگ نماز پڑھتے ہیں یا دعائیہ محافل میں جائیں میرے لیئے خصوصی دعا فرمائیں کہ اللہ مجھ گنہگار و بدکار پر اپنی خاص مدد اور مہربانی فرمائے۔ آمین۔