کچھ عرصہ قبل میری دائیں اوپری عقل داڑھ میں درد ا ٹھا تو میں ڈینٹسٹ کے پاس گیا ۔ اس نے معائنےکے بعد کہا کہ وہ میرا دانت ابھی نہیں نکال سکتا ۔ کیونکہ عقل داڑھ میں سوراخ ہونے کے باعث ایک نوک سی بن گئی ہے ۔ جو مسلسل کب سے اندر سے دائیں گال کو کاٹ رہی ہے ۔ جس سے اندر سیریس انفیکشن ہوگیا ہے ۔ چنانچہ اس نے مجھے پہلے انفیکشن دور کرنے کے لیئے ایک اینٹی بائیوٹک " Clindamycin " دی ۔ میں نے وہ کورس مکمل کیا اور دانت نکلوادیا ۔ مگر اس دوا نے میرے دائیں گال میں " شاید " ری ایکشن کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے دوا لینے کے دوسرے دن سے ہی میرے دائیں گال میں شدید جلن شروع ہوگئی " جس کو اب تقریبا ڈھائی ماہ ہوگئے ہیں ۔ دانت نکل گیا ۔ اور نہ ہی اب تک یہ پتا چلا کہ انفیکٹیٹ حصہ صحیح ہوا کہ نہیں مگر میرے گال کے صحیح ٹشوز متاثر ہوگئے ۔ جس کی وجہ سے مسلسل جلن ہوتی رہی ۔ ابھی منگل کو گھر واپس چھیٹیوں پر آیا تو ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ آپ کے گال میں اندر دو جگہ سفید سے حصے بن گئے ہیں ۔ پتا نہیں وہ کیا ہیں ۔ اس نے ایک مہلک بیماری کا نام لیا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے ۔ لہذا آپ بلڈ ٹیسٹ اور منہ کی بائی اوکسی کروا لیں تاکہ صحیح مرض کی تشخیص ہوسکے ۔ بلڈ ٹیسٹ ہوچکا ۔ زرلٹ کا انتظار ہے ۔ جبکہ منہ کی بائی اوکسی منگل کو ہونی ہے ۔
میری گذارش ہے کہ آپ دوست و احباب میرے حق میں دعا کریں کہ ڈاکٹر نے جس مہلک بیماری کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ اللہ کرے وہ نہ ہو ۔ اور اللہ تعالی غفور الرحیم مجھے مکمل صحتیاب کریں ۔ زندگی اسی کی دی ہوئی ہے مگر دعا ہے کہ دنیا سے روانگی کے وقت ایمان کیساتھ قلبِ اطمینان اور ذمہ داریوں سے ایک حد تک سبکدوشی میسر ہو ۔ امید ہے کہ آپ میرے حق میں اور میری صحتیابی کے لیئےدعا فرمائیں گے ۔ شکریہ
والسلام