زیرک
محفلین
میرا تھوڑی دیر پہلے سید شہزاد ناصر سے رابطہ ہوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اب ان کی صحت کافی بہتر ہے،الحمدللہ۔ ان کا بیٹا اور فیملی ان کے ساتھ ہیں اورعین ممکن ہے کل ان کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچاج کر دیا جائے گا۔
اللہ تعالی سے شفائے کاملہ اور عاجلہ کی دعا ہے۔ آمیناردو محفل سے وابستہ بہت ہی محترم اور شفیق محفلین سید شہزاد ناصر صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ یہ خبر فیس بک پر انھی کے سٹیٹس سے معلوم ہوئی۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ شاہ صاحب کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیے۔
اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا
آمین
تمام احباب کی محبت اور دعاؤں کا مقروض ہوں اللہ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
مورخہ 18 دسمبر کو میری انجیو گرافی ہوئی تھی کل مفصل رپورٹ بمعہ ہارڈ کاپی و سافٹ کاپی مل گئی ہے الحمدللہ دل کی شریانوں میں کوئی رکاوٹ نہیں البتہ دل کے پٹھوں کی کمزوری تشخیص کی گئی ہے مزید ٹیسٹ کے لئے گوجرانولہ انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن Vaibial Scan ٹیسٹ تجویز کیا گیا ہے جس کی تاریخ ایک دو دن میں ملے گی تمام احباب کا ایک بار پھر شکریہ
اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین
جزاک اللہاللہ آپ کو کامل صحت عطا فرمائے۔آمین!