تاسف دعائے صحت یابی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
میرے سالے ، صابرہ کے بڑے بھائی، ڈاکٹر محمد مظفر عالم جن کو ہم سب چھوٹے بھائی کہتے ہیں، کو پچھلے دنوں دل کا دورہ پڑا تھا ۔ اس وقت تو قابو پا لیا گیا۔ کل ان کا انجیاگرام ہوا ہے جس سے پتہ چلا کہ تین نالیاں مکمل بلاکڈ ہیں اور انجیو پلاسٹی بھی نا ممکن ہے۔ بلکہ بائ پاس سرجری بھی خطر ناک ہے۔ دوسرے ڈاکٹروں سے مشورہ لیا جا رہا ہے، ویسے آج آئ سی یو سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ان کو۔
ان کے حق میں دعا کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی انہیں اپنی حفاظت میں رکھے اور انہیں شفا عطا فرمائے۔ آمین۔
 

سارہ خان

محفلین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ان کی تمام تکالیف دور فرمائے اور انہیں جلد از جلد صحتیاب فرمائے آمین ۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائیں

استاد محترم، پاکستان میں ایک نئی تکنیک استعمال ہو رہی ہے جو امریکہ میں بھی استعمال کر رہے ہیں۔ اسے کہتے ہیں نیچرل بائی پاس۔

اس میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگتا ہے، بغیر آپریشن علاج ہو جاتا ہے۔ اس میں بذریعہ مشین خون کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور اسے پمپ کرکے دل کے اندر نئی رگیں بنائی جاتی ہیں (جو کہ قدرتی طور پر بھی ہوتا ہے)۔ اگر اس طریقہ کار کو آزمائیں تو شاید کچھ بہتری ہو۔ میرے ایک دوست کے والد صاحب اسی صورتحال سے گذرے ہیں۔ کہیں تو میں کچھ معلومات اکٹھی کروں؟
 

F@rzana

محفلین
السلام و علیکم بابا جانی
ڈاکٹر مظفر عالم کے لئے دعائے صحتیابی میں ، میں بھی شریک ہوں پروردگار ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ تمام ارکان کا۔ پہلے دواؤں سے علاج کیا جا رہا ہے، جب کچھ حالت بہتر ہوگی تو اگلے قدم کے بارے میں سوچا جائے گا، یہ ڈاکٹر کا خیال ہے۔
* منصور، ضرور معلومات دے سکیں تو دے دیں۔
چھوٹے بھائی\مظفر بھائی طبی ڈاکٹر نہیں، بایو کیمسٹری کے ڈی ایس سی ہیں۔
 

سیفی

محفلین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ تمام مریضوں‌ کو اور خصوصا ڈاکٹر صاحب کو شفا عطا کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
* منصور، ضرور معلومات دے سکیں تو دے دیں۔
استاد محترم، اس ٹریبیون رسالے میں جو کہ چندی گڑھ سے چھپا ہے، میں تفصیل موجود ہے۔ میں اختصار سے کام لیتے ہوئے لکھ تو دیتا، مگر ہو سکتا ہے کہ کچھ اہم بات رہ جاتی۔ اس لنک پر تفصیل موجود ہے

http://www.tribuneindia.com/2003/20030326/health.htm#1

اس کے علاوہ اگر مزید سوالات ہوں تو براہ کرم فوراً پوچھ لیجئے گا کیونکہ میرے ایک دوست کے والد صاحب ابھی کچھ ماہ قبل اسی ٹریٹمنٹ سے گزرے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top