دعائے صحت

میں ہسپتال کی قرنطینہ وارڈ میں تین دن رہنے کے بعد گھر آیا ہوں اور چودہ دن تک ایک کمرے میں محدود رہنے کی ہدایت ہے اور اس وقت عمر بھی 66 سال ہے، استادِ محترم اور تمام احباب سے دعائے صحت کی اپیل ہے
 
الف عین

لائبریرین
کووڈ ٹیسٹ بھی ہوا ہے کیا؟ اللہ آپ اور آپ کے اہل خانہ اور سارے عالم کے لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھے۔
گھبرانے کی ضرورت نہیں، آئسولیشن کی اس مجبوری کو قرآن اور علم نافع کے حصول میں لگائیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
میں ہسپتال کی قرنطینہ وارڈ میں تین دن رہنے کے بعد گھر آیا ہوں اور چودہ دن تک ایک کمرے میں محدود رہنے کی ہدایت ہے اور اس وقت عمر بھی 66 سال ہے، استادِ محترم اور تمام احباب سے دعائے صحت کی اپیل ہے
اللہ آپ کو صحتیاب کرے۔ آمین!
 
فرقان احمد

محفلین
اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔

(مدیران گرامی لڑی کو متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیں، شکریہ)
 
میں ہسپتال کی قرنطینہ وارڈ میں تین دن رہنے کے بعد گھر آیا ہوں اور چودہ دن تک ایک کمرے میں محدود رہنے کی ہدایت ہے اور اس وقت عمر بھی 66 سال ہے، استادِ محترم اور تمام احباب سے دعائے صحت کی اپیل ہے
محترم ارشد چوہدری صاحب ! اللہ تعالیٰ رب العزت آپ کو مکمل صحت وتندرستی عطافرمائے اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کو نہ صرف اِس بلا سے بلکہ ہر بلا سے محفوظ و مامون رکھے ، آمین ثم آمین!

رہیں خوش سدا آپ اور مسکراتے
محبت کے گیت اور ترانے سناتے

جنھیں خوش دِلی سے سمیع اور الف عین
کمالِ ہنر سے ہیں دلکش بناتے

یہاں تک کہ سج دھج کے نغمے وہ پیارے
ہمارے لبوں پر مچل سے ہیں جاتے

تو پھر فکر کیسی اِن آزار سے جی
جو وقتی ہیں ازبسکہ ٹِک ہی نہ پاتے

طبیبوں کے کہنے پہ کیجیے عمل اب
کہ بہتر وہی ہے جو ہیں وہ بتاتے

جہاں تک ہو ممکن رہیں دُور سب سے
یہ جب تک دو ہفتے نہیں بیت جاتے

تو خلوت کو آساں بنانے کی خاطر
خود اپنے ہی نغمے رہیں گنگناتے

خدا آپ کو اور سارے جہاں کو
ہمیشہ رکھے خوش سدا ہنستے گاتے
 
آخری تدوین:

Muhammad Ishfaq

اللہ تعالی آپ کو شفاء عطا فرمائے۔آمین
 
Muhammad Ishfaq

محفلین
رہیں خوش سدا آپ اور مسکراتے

محبت کے گیت اور ترانے سناتے

جنھیں خوش دِلی سے سمیع اور الف عین

کمالِ ہنر سے ہیں دلکش بناتے

یہاں تک کہ سج دھج کے نغمے وہ پیارے

ہمارے لبوں پر مچل سے ہیں جاتے

تو پھر فکر کیسی اِن آزار سے جی

جو وقتی ہیں ازبسکہ ٹک ہی نہ پاتے

طبیبوں کے کہنے پہ کیجیے عمل اب

کہ بہتر وہی ہے جو ہیں وہ بتاتے

جہاں تک ہو ممکن رہیں دُور سب سے

یہ جب تک دو ہفتے نہیں بیت جاتے

تو خلوت کو آساں بنانے کی خاطر

خود اپنے ہی نغمے رہیں گنگناتے

خدا آپ کو اور سارے جہاں کو

ہمیشہ رکھے خوش سدا ہنستے گاتے
عمدہ
 
کورونا ٹیسٹ بھی ہوا ہے ابھی کل یا پرسوں ریزلٹ آئے گا ۔مجھے 99٪ امید ہے کہ نیگٹو ہو گا۔دراصل ساری عمر سموکینگ کرنے کی وجہ سے سی او پی ڈی کا اٹیک ہوا تھا،ملتے جلتے سمٹمز کی بنا پر ہسپتال میں روک لیا ۔ اس طرح نمونیہ کا اٹیک دو دفہ پہلے بھی ہو چکا ہے ۔ سانس لینے میں دشواری ہے جس کا کورونا سے تعلق نہیں ہے ، کورونا کا ریزلٹ آ جائے تو پھر لنگز کے ڈاکٹر سے کنسلٹ کروں گا۔ پھلے تین سال سے سموکینگ نہیں کرتا مگر ڈیمیج تو ہو چکا۔بس آپ سب بھائی دعا کیجئے
 
میں استادِ محترم الف عین ،باقی تمام اساتذہ دوستوں بھایئوں کاشکر گزار ہوں جو میرے لئے دعا گو ہیں، بڑی معذرت کہ انفرادی طور پر شکریہ ادا کرنے کی بجائے سب کا مشترکہ شکریہ ادا کر رہا ہوں۔
 
محترم ارشد چوہدری صاحب ! اللہ تعالیٰ رب العزت آپ کو مکمل صحت وتندرستی عطافرمائے اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کو نہ صرف اِس بلا سے بلکہ ہر بلا سے محفوظ و مامون رکھے ، آمین ثم آمین!
شکریہ میرے دوست میرے بھائی شکیل احمد خان صاحب۔آج ریزلٹ آئے گا ،اللہ بہتر کرے گا
رہیں خوش سدا آپ اور مسکراتے
محبت کے گیت اور ترانے سناتے

جنھیں خوش دِلی سے سمیع اور الف عین
کمالِ ہنر سے ہیں دلکش بناتے

یہاں تک کہ سج دھج کے نغمے وہ پیارے
ہمارے لبوں پر مچل سے ہیں جاتے

تو پھر فکر کیسی اِن آزار سے جی
جو وقتی ہیں ازبسکہ ٹِک ہی نہ پاتے

طبیبوں کے کہنے پہ کیجیے عمل اب
کہ بہتر وہی ہے جو ہیں وہ بتاتے

جہاں تک ہو ممکن رہیں دُور سب سے
یہ جب تک دو ہفتے نہیں بیت جاتے

تو خلوت کو آساں بنانے کی خاطر
خود اپنے ہی نغمے رہیں گنگناتے

خدا آپ کو اور سارے جہاں کو
ہمیشہ رکھے خوش سدا ہنستے گاتے
 
Top