تاسف دعائے صحت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم
میری دادی اماں کی طبعیت پرسوں رات سے بہت خراب ہے
وہ اس پر ہسپتال میں ہے زندگی اور موت
کی کش مکش سے گزر رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کی صحت یابی کے لئے ضرور دعا کیجئے
سمجھ میں‌نہیں‌آتا کیا ہو رہا ہے آج کل
دوسرا میرا کل صبح‌پیپر بھی ہے اس کے لئے بھی
دعا کیجئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکر گزار رہوں گی
اللہ محافظ
 

پاکستانی

محفلین
اللہ دادی کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے اور بزرگوں کا سایہ صدا سلامت رکھے ۔۔۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی دادی صاحبہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور بزرگوں کا سایہ آپ کے سر پر قائم و دائم رکھے۔

امتحان کے لیے محنت آپ کی اور دعا ہماری، ان شاء اللہ کامیابی ہو گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں اللہ کے حضور دست بدعا ہوں کہ وہ بہ طفیل حبیب ثقلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جملہ بیماروں کو آپ کی دادی جان سمیت شفائے کاملہ عطا فرمائے آمیں اور آپ کو ہر امتحان میں سرخ رو فرمائے ثم آمین
 

الف عین

لائبریرین
اللہ تعالیٰ حنا کی دادی جان کو صحت کلی عطا کرے اور حنا کے امتحان میں بھی بہتر کامیابی۔ آمین
 

جیہ

لائبریرین
اللہ آپ کی دادی کو صحت دے اور اللہ کرے کہ آپ پیپر میں سرخ رو ہوں
 

عمر سیف

محفلین
اللہ پاک آپ کی دادی ماں کو جلد صحت یاب کرے اور ان کی بیماری کو جلد دور فرمائے آمین۔
 

حنا فیصل

محفلین
سلام
تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ
آپ کی دعائوں کے طفیل دادی اماں کی طبعیت سنبھل گئی ہے
اور امید ہے کہ آج ان کو ہستپال سے رخصتی مل جائے گی
اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکرہے
اس پاک ذات کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top