علی سردار جعفری دعائے مغفرت برائے ہمشیرہ - علی سردار جعفری

حسان خان

لائبریرین
دعائے مغفرت
برائے رباب جعفری
ہمشیرۂ علی سردار جعفری
ربابِ درد ہے خاموش دل کے تاروں میں
نہ کوئی نغمۂ جانکاہ ہے نہ شعلۂ آہ
بس ایک اشک کا قطرہ ہے بھیگی پلکوں پر
تمہارے کربِ مسلسل کے خاتمے کا گواہ
سکون کہتا ہے چہرے کا باغِ جنت سے
جنابِ فاطمہ زہرا کی پڑ رہی ہے نگاہ
تمہارا زادِ سفر عشقِ اہلِ بیتِ رسول
تمہاری دولتِ ایماں تمہارا توشۂ راہ
جوارِ رحمتِ حق میں ملے جگہ تم کو
بحق اشہد ان لا الٰہ الا اللہ

(علی سردار جعفری)
۱۹۹۷ء
 
Top