وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
بہت افسوس ہوا۔ بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ پاک آپ کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بلکہ اسے جنت کا ایک باغ بنا دے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا فرمائے۔ آسانیوں والے معاملات کرے۔ روزِ محشر کی سختیوں سے پناہ دے۔ اس دن پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ جنت میں حوضِ کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے مبارک ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آپ لوگوں کو صبرِ جمیل دے اور ان کے لیے آپ سب کو صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!