تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم

میرے ایک عزیز دوست فخرعالم خان جدون کے والد محترم رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مرحوم ایبٹ آباد کے رہائشی تھے اور ان کی تدفین بھی وہی ہوئی ہے
محفلین سے گزراش ہے کہ ان کی بخشش کے لیے دعا فرما دیں

جزاک اللہ

16ggwwo.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 
انّا للہ وانّا الیہ رٰجعون
اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قبر پر رحمتوں کی بوچھاڑ کرے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صبر کرنے پر آخرت میں ان کو بہترین صلہ عطا فرمائے۔ آمین
آپ کے عزیز دوست فخرعالم خان جدون کی دل کی تسلی کے لیے اگرچہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، لیکن اتنا ضرور کیا ہے کہ ایک اسلامی دینی ادارے سے منسلک ہونے کی بناء پر ان کے والد صاحب کے لیے قرآن کریم کے ختم کرکے خصوصی طور پر ان کی مغفرت کے لیے دعا کروائی ہے۔
ہزاروں حفاظ بچوں نے سپارے پڑھے ہیں اور اب تک میرے پاس پہنچنے والی رپورٹ کے مطابق فخرعالم خان جدون صاحب کے والد گرامی کے ایصال ثواب کے لیے 432 قرآن اور 218 سپارے پڑھے جاچکے ہیں۔
انشاء اللہ یہ سلسلہ آج شام تک چلتا رہے گا۔
والسلام
 
پپو

محفلین
انّا للہ وانّا الیہ رٰجعون
اللہ تعالیٰ ان کو اپنے گوشہ رحمت میں لے لے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے
 
mfdarvesh

محفلین
انّا للہ وانّا الیہ رٰجعون
اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قبر پر رحمتوں کی بوچھاڑ کرے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صبر کرنے پر آخرت میں ان کو بہترین صلہ عطا فرمائے۔ آمین
آپ کے عزیز دوست فخرعالم خان جدون کی دل کی تسلی کے لیے اگرچہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، لیکن اتنا ضرور کیا ہے کہ ایک اسلامی دینی ادارے سے منسلک ہونے کی بناء پر ان کے والد صاحب کے لیے قرآن کریم کے ختم کرکے خصوصی طور پر ان کی مغفرت کے لیے دعا کروائی ہے۔
ہزاروں حفاظ بچوں نے سپارے پڑھے ہیں اور اب تک میرے پاس پہنچنے والی رپورٹ کے مطابق فخرعالم خان جدون صاحب کے والد گرامی کے ایصال ثواب کے لیے 432 قرآن اور 218 سپارے پڑھے جاچکے ہیں۔
انشاء اللہ یہ سلسلہ آج شام تک چلتا رہے گا۔
والسلام

جناب حافظ صاحب، یقین جانیے میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں اور میں بہت سوچ سوچ کے لکھ رہا ہوں کہ آپ کا شکریہ کیسے ادا کیاجائے
اللہ آپ کو دین و دنیا کی راحت نصیب فرمائے
اور آپ کے ان سارے بچوں کو بھی اللہ کامیاب و کامران کرے اور ان کے والدین کی بخشش کا ذریعہ بنا دے آمین
اور دگنا خوشی اس بات پہ ہے کہ آپ دینی ادارے سے منسلک ہیں، یقینا سب نے چلے جانا ہے، لوٹ جانا ہے اس اللہ وحدہ لاشریک کی طرف، جلد یا بدیر، موت کا ذائقہ تو چکھنا ہی ہے اور یہ دنیا تو سرا سر دھوکا ہے اصل کامیابی اسی راستے پہ ہے جس پہ آپ کو اللہ نے لگا رکھا ہے اللہ آپ کو ثابت قدم رکھے اور اور کامیابیوں سے نوازے، آمین مجھ ناچیز، گناہگار اور سیاہ کار کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھا کریں کہ اللہ مجھے بھی ہدایت دے اور اسی راستے پہ چلادے
 
اگر اس کے جواب میں میں کچھ لکھوں گا تو ہم اس مقصد سے ہٹ جائیں گے جس کے لیے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے۔ لیکن اتنا ضرور عرض کروں گا کہ آپ نے جن نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا ہے اللہ اسے میرے، آپ کے اور تمام اہل محفل کے حق میں بھی قبول فرمائیں۔ آمین
آپ کے خلوص اور اظہار تشکر کا بہت بہت شکریہ
دوسری بات یہ کہ جب سے آپ سے تعلق بنا ہے، اس وقت سے آپ ہمیشہ میری دعاؤں میں رہتے ہیں، آپ سے بھی خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top