تاسف دعائے مغفرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فریب

محفلین
میرے دادا جان کا انتقال ہو گیا ہے آپ سب لوگوں سے التماس ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں۔۔۔۔

میں آج ہی پاکستان روانہ ہو رہا ہوں اس لیے کچھ دنوں تک اردو محفل سے رابطہ نہیں رہے گا۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں‌ جگہ عطا فرمائیں اور آپ لوگوں کو صبرٍ جمیل عطا فرمائیں۔
قیصرانی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ آپ کے دادا جان مرحوم کو جنت میں بلند درجہ عطا فرمائے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
اناللہ و انا الیہ راجعون
اللہ ان کی مغفرت کرے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ دے آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
اناللہ و انا الیہ راجعون ۔
اللہ کریم ان کی مغفرت کرے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ دے آمین۔
 

جاویداقبال

محفلین
اناللہ و انا الیہ راجعون ۔ _

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اللہ تعالی آپ کے داداجان، کی مغفرت کرے اورانکواپنی رحمت سے جنت فردوس کے باغوں میں داخل کرے اورآپ سب اہل خانہ کوصبرجمیل عطاء کرے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

تیلے شاہ

محفلین
شعیب بھائی بہت افسوس ہوا
اللہ کریم آپ کے دادا کو جنت الفردوس میں جگہ دے(آمین)
اور اگر کسی قسم کی کوئی مدد درکار ہو تو بلا جھجک رابطہ کریں
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
سُن کر بہت افسوس ہوا ۔ اللہ جنت میں ان کے درجات بلند کرے اور آپ اور آپ کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 

پاکستانی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت افسوس ہوا۔ اللہ تعالٰی جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند کرے۔
آپ اور تمام لواحقین کو صبرِ ایوب عطا فرمائے۔ آمین
 

رضوان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
سُن کر بہت افسوس ہوا ۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ اور آپ کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالی مرحوم کو غریق رحمت کرے اور ان کی سیّاٰت سے درگذر فرمائے۔ آمین۔
 

فریب

محفلین
آج محفل پر آنے کے بعد اور اس دھاگے پر آپ کے پیغامات پڑھنے کے بعد جو بات میں کل سے محسوس کر رہا تھا “کہ میں‌ سعودی عرب میں ہوں اور اکیلا ہوں کیسے یہ برداشت کر پاؤں گا“ اس بات کی شدت کم ہو گئی ہے اس کی وجہ آپ سب لوگوں ‌کا اس دھاگے پر پوسٹ کرنا دعائے مغفرت کرنا اور اس موقع پر ہمدردی کے الفاظ کا کہنا ہے ۔۔۔۔۔۔ میں آپ سب لوگوں کا بہت شکر گزار ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
فریب نے کہا:
آج محفل پر آنے کے بعد اور اس دھاگے پر آپ کے پیغامات پڑھنے کے بعد جو بات میں کل سے محسوس کر رہا تھا “کہ میں‌ سعودی عرب میں ہوں اور اکیلا ہوں کیسے یہ برداشت کر پاؤں گا“ اس بات کی شدت کم ہو گئی ہے اس کی وجہ آپ سب لوگوں ‌کا اس دھاگے پر پوسٹ کرنا دعائے مغفرت کرنا اور اس موقع پر ہمدردی کے الفاظ کا کہنا ہے ۔۔۔۔۔۔ میں آپ سب لوگوں کا بہت شکر گزار ہوں
شعیب بھائی، اچھے دوست بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں۔ میں‌ جب یہاں فن لینڈ میں‌ آیا تو میرے والد صاحب کا انتقال پہلے ہی ہفتے ہو گیا۔ تو میں بھی بہت پریشان تھا کہ واپسی کی فلائٹ نہیں ملی۔ کافی لمبی بکنگ تھی۔ لیکن اللہ پاک کی مہربانی سے اور دیگر دوستوں اور رشتہ داروں نے بار بار فون کر کے، انٹرنیٹ پر اور دیگر طریقوں سے مجھے تسلی دی۔
تو ابھی آپ یہ مت سمجھیں کہ آپ اکیلے ہیں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں
قیصرانی
 

فریب

محفلین
ورست فرمایا منصور بھائی انسان اگر مرنے والے کے پاس بھی ہو تو پھر بھی آئی کو نہیں ٹال سکتا بس سب سے دوری اور اکیلا پن ہی ہوتا ہے جس کا ملال ہوتا ہے اور اچھے دوست اس اکیلے پن کو بانٹ لیں تو دکھ بہت زیادہ کم ہو جاتے ہیں
 

ماوراء

محفلین
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
یہ سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ آپ کو اور آپ کی فیملی کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بھائی، آپ اپنے آپ کواکیلانہ سمجھیں ہم سب آپ کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں اورہماری کسی بھی قسم کی کوئي بھی ضرورت ہوتوبلاجھجک بتادیں ۔(شکریہ)
اورمیں بھی ادھرسعودی عرب میں جدہ میں ہوں اگرمیرے لائق کوئی بھی خدمت ہوتوبراہ مہربانی بتادیں۔ میں انشاء اللہ ہرطرح سے حاضرہوں۔
والسلام
جاویداقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top