تاسف دعا برائے صحتیابی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے ہر دلعزیز رکن عمار ضیاء خان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنے گھر والوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد سڑک پار کررہے تھے کہ ایک تیز رفتار ہائی روف نے دوسری ہائی روف کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کو ٹکر ماردی۔ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ان کی ایک بہن تین، چار فٹ دور جاکر گری۔ اندھادھند ہائی روف چلانے والا جس گاڑی کو اوور ٹیک کررہا تھا، حسنِ اتفاق کہ وہ چھیپا والوں کی ایمبولینس تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس میں ڈال کر عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ٹکر مارنے والا فرار ہوگیا۔ ایکسرے رپورٹ کلیئر آنے کے بعد رات 4 بجے ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔ عمار تو اس حادثہ میں پوری محفوظ رہے تاہم ان کی ایک بہن اب بھی کافی زخمی حالت میں ہیں۔

آپ سب اراکین سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں عمار کے اہل خانہ کو یاد رکھیں۔ اللہ تعالٰی انہیں صحت عاملہ و کاملہ عطا فرمائے۔
 

جیہ

لائبریرین
اللہ عمار بھائ کی بہن کا شفائے کاملہ دے اور سب کو ایسے بدمست ڈرائیوروں سے بچائے آمین
 

ظفری

لائبریرین
سن کر بہت افسوس ہوا ۔۔۔ اللہ تعالی دونوں‌کو صحت عطا فرمائے اور ایسے لاپرواہ ڈرائیوروں کے شر سے سب کو محفوظ رکھے ۔ آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوس ہوا ہے شمشاد صاحب یہ خبر پڑھ کر۔

اللہ تعالٰی عمار صاحب اور انکے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں‌ رکھے اور دعا گو ہوں کہ انکی ہمشیرہ کو جلد از جلد شفا عطا فرماے۔

آمین یا رب العالمین۔
 

تیلے شاہ

محفلین
اللہ کریم سب کا ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے(آمین)
اللہ جلد سے جلد عمار بھائی کی بہن کو صحیتاب فرمائیں۔
 
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
شمشاد بھائی جان کا خصوصی شکریہ!
بہن کی حالت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ اب کم سے کم لیٹنے میں اسے تکلیف نہیں۔ اللہ خیر کرے۔ آمین


:!:
 

فہیم

لائبریرین
اللہ سے دعاء ہے کہ وہ عمار کی بہن کو جلد صحت کاملہ عطاء کرے(آمین)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بہت پریشان کن خبر ہے۔ عمار تم اپنی بہن کی خیریت سے یہاں آگاہ کرتے رہو۔ اللہ تعالی تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ آمین۔
 
جی نبیل بھیا! بس دعاؤں کی‌ ضرورت ہے۔ الحمدللہ بہن اب رو بہ صحت ہے۔ تھوڑا بہت ہلنے جلنے لگی ہے۔ تاہم اب تک ہم سب کے ذہن کی عجیب حالت ہے۔۔۔
بہر حال! اللہ کرم کرنے والا ہے۔ شکر ہے کہ اتنی تیز رفتار ٹکر کے باوجود کوئی فریکچر وغیرہ نہیں ہوا۔ ایکسرے رپورٹس کلیئر آئیں تو بڑا سکون ملا۔ کچھ اندرونی چوٹیں ہیں، اللہ خیر کرنے والا ہے۔


:!:
 

امن ایمان

محفلین
اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ آمین۔ شکر ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑے حادثے سے محفوظ رکھا۔۔ کوئی صدقہ وغیرہ ضرور دیجیئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، اللہ کا بہت شکر ہے کہ فریکچر نہیں ہوا۔ مجھے یہ جان کر دلی اطمینان ہوا ہے۔ انشاءاللہ تمہاری بہن جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گی۔ اللہ تعالی تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو اس آزمائش سے بخیروعافیت نکال دیں۔ امین۔
 
راہبر تم نے الیکشن کے دھاگے پر یہ پوسٹ کی تو میں سمجھا کہ یہ شاید مذاق کے طور پر لکھی ہے آج ہی تم سے بات ہوئی تو یہ حقیقت کھلی کہ یہ تو اصلی واقعہ ہے۔

اللہ کا بہت شکر ہے کہ تم محفوظ رہے اور بہن بھی اب بہت بہتر حالت میں ہے ۔ انشاءللہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہو جائیں گی۔ ہم سب کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
شمشاد بھائی جان کا خصوصی شکریہ!
بہن کی حالت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ اب کم سے کم لیٹنے میں اسے تکلیف نہیں۔ اللہ خیر کرے۔ آمین
:!:

عمار اس میں شکریہ کی کیا بات ہے۔ یہ تو ہم سب کا فرض ہے کہ اس گھڑی میں آپ کا ساتھ دیا جائے اور آپ کی ہمت بڑھائی جائے۔
 
الحمد للہ! بہن کی طبیعت اب کافی بہتر ہے۔ سہارا لے کر چلنے پھرنے بھی لگی ہے۔ ابھی میں نے گھر پر نیٹ لگا کر اسے یہ سارے پیغامات پڑھائے جس میں اس کے لیے دعا کی گئی ہے۔۔۔
 

دوست

محفلین
اللہ کریم شفائے کاملہ عاجلہ سے نوازے
یہ سن کر افسوس ہوا۔
دعا ہے اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top