تاسف دعا برائے صحتیابی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
حسن علوی کی طرف سے درخواست دعا برائے صحتیابی

تمام اراکین سے ایک خاص گزارش ہے۔ دراصل ہمارے ہمسائے میں ایک صاحب ہیں جنکا تعلق بنگلہ دیش سے ھے وہ خاصے بیمار ہیں، دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور ڈائلیسس پر چل رھے ہیں۔ انکی عمر صرف 34 برس ھے اور باقی ساری فیملی بنگلہ دیش میں ھے وہ یہاں بلکل اکیلے ہیں،ان کی حالت دیکھی نہیں جاتی ہفتہ میں چار بار ڈائلیسس سے انکا علاج کیا جا رہا ھے۔ تمام ممبران انکی صحتیابی کےلیئے دعا فرمایئے نجانے ہم میں سے کس کی دعا انکی زندگی میں ایک صحتمند صبح کا پیغام لے آئے۔ (جزاک اللہ)
 

ظفری

لائبریرین
دعا ہے کہ اللہ ان صاحب کو جلد از جلد مکمل صحت دے اور ان کی فیملی کو اس کڑے وقت میں حوصلہ اور صبر عطا فرمائے ۔ آمین
بندہ پردیس میں ہو اور اکیلا ہو اور پھر بیمار پڑ جائے تو یہ کسی قیامت یا عذاب سے کم نہیں ۔ اللہ ہم سب پر بھی اپنا رحم فرمائے ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
حسن بھائی آپ کی ابھی طبیعت کیسی ہے اللہ تعالی آپ کو شفا عطا فرمائے۔ آمین

عبید بھائی حسن ماشاء اللہ سے بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ دھاگہ ان کے ایک ہمسائے کے لیے کھولا گیا ہے۔ آپ نے شاید اس دھاگے کی پہلی پوسٹ نہیں پڑھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top