تاسف دعا کیلیے اپیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
افسوس ہوا سعد یہ جان کر۔ اللہ تعالیٰ ان کی تکلیفیں دور فرمائے اور ان کی مکمل صحت عطا کرے۔ آمین۔
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

سوری کہ میں نے یہ تھرید آج ہی دیکھا

اللہ امان جی کے حال پر رحم کرے اور انکا یہ امتحان جلد ہی ختم کر کے انہیں صحت یاب کریں
ساتھ ہی آپ کے لیے بھی دعا کہ اللہ آپ کو بھی اور ڈھیر ساری ہمت دے انکی خدمت کی لیے
 
تعبیر

محفلین
دل پاکستانی میں جب بھی آتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ آپ سے ضرور پوچھونگی پر اکثر افراتفری کا آنا ہوتا ہے میرا اس لیے پھر یہاں سے بھاگنے کی جلدی ہوتی ہے اور میں بھول جاتی ہوں جاتے جاتے :(

اب اماں جی کی طبعیت کیسی ہے؟؟؟
 
خرد اعوان

محفلین
السلام علیکم
میری والدہ لمبے عرصے سے علیل ہیں۔ معذوری کی وجہ سے انہوں نےصبرشکر کے ساتھ بہت اذیت ناک زندگی گزاری ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ اللہ تعالٰی سے ان کی تکلیفوں میں کمی کے لیے دعا کریں۔

وعلیکم السلام ،

آپ کی والدہ کے لئے دعاگو ہوں‌۔ اللہ تعالٰی ان کی تکالیف میں‌کمی فرمائے اور ان کو صحت کی دولت سے مالا مال کرے ۔ آمین

کوشش کرکے ان کو سورہ فاتحہ 41 دن اکتالیس مرتبہ درود ابراہیمی آگے پیچھے لگا کر فجر کی نماز کے بعد پانی پر دم کرکے دیں ۔ اللہ کے کلام میں بہت تاثیر ہے ۔ ایسا میری والدہ ماجدہ ہر ایسے مریض کے لئے کرتی ہیں‌جس کی تکلیف کو آرام ڈاکٹری علاج سے نہ آرہا ہو ۔ ویسے بھی ہم لوگ روزانہ سورہ فاتحہ پڑھ خود ہی اپنے آپ کو دم کرتے ہیں‌۔ اللہ تعالٰی نے آزمائش جو لکھی ہے چاہے وہ مال سے ہو یا جان سے وہ لی ہی جائے گی ۔ آ پ کی والدہ ایک مثال ہیں آپ لوگوں‌کے لئے کہ تکلیف کے دن بھی صبر وشکر سے گذار رہی ہیں ۔ اللہ انہیں ان شاءاللہ بہتر صحت سے نوازے گا یا پھر جو مرضی ء معبود ۔ الحمداللہ
 
آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کیلیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ جس محبت سے آپ لوگوں نے دعاؤں میں یاد رکھا اللہ آپ کو یقیناً اس کا اجر دے گا۔ آپ کی دعاؤں نے میری مایوسی ختم کر دی ہے۔
 
وعلیکم السلام ،

آپ کی والدہ کے لئے دعاگو ہوں‌۔ اللہ تعالٰی ان کی تکالیف میں‌کمی فرمائے اور ان کو صحت کی دولت سے مالا مال کرے ۔ آمین

کوشش کرکے ان کو سورہ فاتحہ 41 دن اکتالیس مرتبہ درود ابراہیمی آگے پیچھے لگا کر فجر کی نماز کے بعد پانی پر دم کرکے دیں ۔ اللہ کے کلام میں بہت تاثیر ہے ۔ ایسا میری والدہ ماجدہ ہر ایسے مریض کے لئے کرتی ہیں‌جس کی تکلیف کو آرام ڈاکٹری علاج سے نہ آرہا ہو ۔ ویسے بھی ہم لوگ روزانہ سورہ فاتحہ پڑھ خود ہی اپنے آپ کو دم کرتے ہیں‌۔ اللہ تعالٰی نے آزمائش جو لکھی ہے چاہے وہ مال سے ہو یا جان سے وہ لی ہی جائے گی ۔ آ پ کی والدہ ایک مثال ہیں آپ لوگوں‌کے لئے کہ تکلیف کے دن بھی صبر وشکر سے گذار رہی ہیں ۔ اللہ انہیں ان شاءاللہ بہتر صحت سے نوازے گا یا پھر جو مرضی ء معبود ۔ الحمداللہ

جی میں اس پر عمل کروں گا انشااللہ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top