ساجد بھائی۔
جنہاں گھراں وچ ماں نئیں ہوندی
انہاں دے ویڑے چھاں نہیں ہوندی
یہ روح کچل دینے والی خبر ، میری آنکھیں نم کر گئ ہے۔
میں نے بہت سوچا کہ ۔۔ مائیں اتنی جلدی ہم سے دور کیوں
ہوجاتی ہیں۔۔ ۔۔ کوئی جواب نہ ملا ۔۔ بس ہلکا سا اک گمان
سر ابھارتا کہ۔ ۔ زندگی کی مسافت میں جب ماں تھک جاتی ہے
ہم اسے جو سکون و آرام دے سکتے ہیں ۔۔ اس سے ماں کا حق ادا
نہیں ہوتا، تب۔۔ ماں سے 70 گنازیادہ محبت کرنے والا ۔۔
ماں کو وہ سکون و آرام فراہم کرتا ہے جس کی وہ متقاضی ہوتی ہے۔
مگر ہم اسے اپنی بد بختی معمول کرتے ہیں۔ جو سچ بھی ہے۔
مالک و مولیٰ ۔۔ اپنے حبیبِ پاک صل اللہ علیہ وسلم کے صدقے
والدہ مرحومہ کی تمام لغزشیں معاف فرمائے ، انہیں اپنے جوارِ رحمت
میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے باغ بنائے۔
آپ بہن بھائیوں اور سوگواران کو صبرِایوبی سے سرفراز فرمائے (اٰمین)
والسلام