تاسف دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
جہاں میرا آفس ہے اسی بلڈنگ میں ایک لڑکا عرفان بھی کام کرتا ہے۔

آج دوپہر میں میری اس سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ اچھا بھلا تھا۔

مغرب کے وقت معلوم ہوا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔ کافی نازک حالت ہے۔
میں خود تو اسے دیکھ کر نہیں آسکا جو دیکھ کر آئے تھے بقول ان کے اس کے سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے اور اس کے کان سے مسلسل خون بہہ رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ شاید آج رات اس کا آپریشن کرنا پڑ جائے۔

جس طرح کی باتیں معلوم ہوئیں اس سے تو اس کی حالت نازک ہی معلوم ہوتی ہے۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ اس کے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک اس کو جسمانی اور ذہنی صحت و تندرستی عطا فرمائے(آمین)
 
چاند بابو

محفلین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنی خاص رحمت کا نزول فرمائے اور اس لڑکے کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور بہت جلد وہ دن لے آئے کہ آپ اسے پہلے کی طرح ہشاش بشاش دیکھیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اسے جلد ہوش بھی آ جائے اور صحت یاب بھی ہو۔
آمین ثم آمین۔
اللہ سب کو حوادث و بلیات سے اپنی حفظ و امان میں رکھے
 
تعبیر

محفلین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپریشن کامیاب ہو اور وہ جلد ہی صحت مند ہو ۔
اپریشن تو ہو گیا ہو گا ابتک۔ فہیم سب ٹھیک ہے نا
کل جمعہ نماز میں دعا کروائیے گا ۔ انشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائے گا
 
خدا رحم کرے۔
اللہ تعالیٰ اسے شفائے کاملہ عطا فرمائے اور اس کے گھر والوں کو سکون قلبی۔ اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جہاں میرا آفس ہے اسی بلڈنگ میں ایک لڑکا عرفان بھی کام کرتا ہے۔

آج دوپہر میں میری اس سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ اچھا بھلا تھا۔

مغرب کے وقت معلوم ہوا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔ کافی نازک حالت ہے۔
میں خود تو اسے دیکھ کر نہیں آسکا جو دیکھ کر آئے تھے بقول ان کے اس کے سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے اور اس کے کان سے مسلسل خون بہہ رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ شاید آج رات اس کا آپریشن کرنا پڑ جائے۔

جس طرح کی باتیں معلوم ہوئیں اس سے تو اس کی حالت نازک ہی معلوم ہوتی ہے۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ اس کے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک اس کو جسمانی اور ذہنی صحت و تندرستی عطا فرمائے(آمین)

اللہ تعالیٰ جان جی عرفان بھائی کو صحت عطا فرمائیں آمین

کچھ عرصہ پہلے میرے دوست کے بھائی کا بھی ایکسیڈنٹ ہو تھا اور اس کے سر پر بھی بہت زیادہ چوٹ آئی تھی وہ آپریشن کے بعد 6 دن تک ہوش میں نہیں آیا تھا میں نے بھی محفل میں دعا کے لیے کہا تھا اللہ کے کرم سے اب وہ ٹھیک ہے اور مجھے یقین ہے اگر ہم سب میل کر دعا کریں گے تو عرفان بھائی بھی جلد ٹھیک ہو جائے گے
 
مغزل

محفلین
اللہ تبارک و تعالی اپنا خصوصی کرم فرمائے اور مضروب کو
مکمل صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے (اٰمین)
 
فہیم

لائبریرین
معلوم ہوا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے عرفان کو ہوش آگیا ہے۔

آپریشن کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
سر پر چوٹ زیادہ خطرناک نہیں تھی۔
کان سے خون کی وجہ لوگ بتارہے ہیں کہ کان کے اندر کوئی چوٹ وغیرہ آئی ہے۔

لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس کے دماغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
 
ظفری

لائبریرین
اللہ تعالی اس کو جلد از جلد شفا دے اور ساتھ ساتھ اس کو اور اس کے گھر والوں کو اس کڑے اور مشکل وقت میں صابر رہنے کی ہمت عطا فرمائے ۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top