تاسف دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ایم اے راجا

محفلین
دیر سے یہ دھاگہ دیکھا ہے، اللہ ان کو مکمل صحت عطا فرمائے، اور انکی مشکلات حل فرمائے، اے اللہ تیرے سوا کوئی مدد کرنے والا اور مدد کے لیئے پکارے جانے کے قابل نہیں، تو ان صاحب کی مدد فرما اور انھیں صحت عطا فرما کہ ہم سب امنت ہیں تیری، آمین ثمہ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
میری بھی اس دھاگے پر نظر نہیں پڑی، دعا ہے اللہ اُن کے حق میں بہتری فرمائے اور شفا عطا فرمائے (آمین)
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم

میری ایک دوست کے والد کے گَلے میں کینسر تشخیص ہوا ہے چند ماہ قبل۔ آپریٹ ہونا ضروری ہے مگر اس کے نتیجے میں ساؤنڈ باکس ریموو ہوجائے گا، پھر وہ نہیں بول سکیں گے۔ اگر آپریٹ نہیں کیا گیا تو کینسر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس تمام عرصہ میں ابھی تک آپریٹ نہیں کیا جاسکا۔ اس ہفتے ممکن ہوا تو آپریٹ کیا جانا ہے۔ ان کے لئے دعا کی درخواست ہے

شکریہ

مالک و مولیٰ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔اٰمین
تاخیر کی معذرت آج ہی نظر پڑی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ تھریڈ ابھی دیکھا ہے یہ دھاگہ دراصل گزشتہ سال کھولا تھا اور گزشتہ سال ہی انکل کو آپریٹ کر لیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ساونڈ باکس ریموو ہو گیا تھا اور تب سے اب تک انکل نے بہت ہمت اور حوصلے سے تمام تکلیف کو سہا اور مشکل وقت گزارا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی تکلیف میں اپنی رحمت سے کمی فرمائے۔ آپ سب کی دعاؤں کے لیے بہت شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top