تاسف دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کچھ دن پہلے میں یہاں ایک دھاگہ کھولا تھا جس میں اپنی ایک بہت اچھی دوست کے والد کے لئے دعا کی درخواست کی تھی۔۔۔ مجھے ابھی وہ دھاگہ یہاں نظر نہیں آ رہا ہے لیکن آج کا دن بہت اہم ہے اس لئے میں دوبارہ یہاں لکھ رہی ہوں۔ میری دوست کے والد اس وقت آپریشن روم میں ہیں اور کئی گھنٹے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی ان کی مشکل حل کرے اور انھیں مکمل صحت عطا کرے۔ آمین
 
اللہ ان کا آپریشن کامیاب فرمائے اور انہیں‌صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
اللہ تعالیٰ آپ کی دوست کے گھر والوں پر رحم و کرم فرمائے۔۔۔ آمین!
 

جیہ

لائبریرین
اے اللہ اس معصوم (حمزہ) کی دعا قبول فرما. ہم تو گناہ گار ہیں. مگر یہ تو معصوم ہے. اس کی دعا قبول فرما
آمین
 

فرضی

محفلین
اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ نصیب فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے۔ آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کی دعاؤں کے لئے بہت شکریہ۔

آپریشن مکمل ہو چکا لیکن ابھی ریکوری روم میں شفٹ نہیں کیا گیا تھا۔
 

F@rzana

محفلین
پروردگار سے آپ کی دوست کے والد صاحب کے لیئے دعائے صحتیابی کی درخواست ہے، ماشاءاللہ تمام محفل کی دعائیں ان کے نام جا رہی ہیں امید ہے جلد ہی صحت کامل پائیں گے۔۔۔آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
آپ کی دوست کے والد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بہت ساری دعائیں۔ اللہ تعالٰی سب کی مشکلیں آسان فرمائیں۔۔۔آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپریشن بخیر مکمل ہو گیا تھا اور اب ٹانکے بھی کھل چکے ہیں۔ متعلقہ عضو ریموو کر دیا ہے ۔ انکل کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے آہستہ آہستہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top