دعا

دوست

محفلین
السلام علیکم
جب عزت خطرے میں ہو اور حاسدین کا خوف ہو تو کونسی دعا پڑھنی چاہیے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے یا قرآن کریم سے ایسی کوئی دعا ملتی ہے؟
وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
میرے خیال میں تو معوذتین کو ایسے موقعوں پر بطور دعا پڑھنا بہترین ہے ۔باقی واللہ والرسولہ اعلم
 
راجہ صاحب

محفلین
وللہ الاسماء الحسنی فادعوہ بھا۔(سورہ اعراف۔ القرآن)
اور اللہ ہی کے ہیں اچھے اچھے نام سو ان ناموں کے ساتھ اس کو پکارو

اللہ سبحان و تعالٰی آپ پر اپنی رحمت فرمائیں
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
جب عزت خطرے میں ہو اور حاسدین کا خوف ہو تو کونسی دعا پڑھنی چاہیے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے یا قرآن کریم سے ایسی کوئی دعا ملتی ہے؟
وسلام

السلام علیکم
محترم دوست بھائی
ایسے مواقع پر درود شریف کے ساتھ سورہ الکوثر اور سورہ الفلق کا ذکر نافع ہے ۔
دوران ذکر جب اس آیت پر پہنچیں
" ان شائنک ہو الابتر "
یہاں دعا مانگے کہ اے اللہ بے شک تیرا وعدہ سچ ہے ۔
“ و من شر حاسد اذا حسد "
یہاں دعا کریں کہ اے اللہ مجھ سے حسد کرنے والے کو ہدایت بخش ۔ .
نایاب
 
السلام علیکم
جب عزت خطرے میں ہو اور حاسدین کا خوف ہو تو کونسی دعا پڑھنی چاہیے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے یا قرآن کریم سے ایسی کوئی دعا ملتی ہے؟
وسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
اللَّهمَّ اكفِنيهمْ بِما شِئْتَ

ائے اللہ ! جس طرح تو چاہے مجھے ان سے کافی ہو جا۔

بخاری ومسلم

یا اللہم اکفنی شرھم بما شئت
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=24677
 
اللھمّ انّی اعوذبک من جہد البلاء و سوء القضاء و درک الشّقاء و شماتة الاعداء۔۔۔اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں آزمائش کی سختی سے، بری تقدیر سے، شقاوت کا شکار ہونے سے اور میری حالت پر دشمنوں کے خوش ہونے سے۔۔۔۔
 
Top