دعا

جاسمن

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
اس قدر خوبصورت اور ز''''''''''''''بردست دعاوں کے لئے۔
:)
واقعی بہت پیارا کلام ہے۔
عید کارڈ پہ اپنی محبوب ہستیوں کے لئے ہم اب یہی کلام چنیں گے ان شاءاللہ۔
 
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
اس قدر خوبصورت اور ز''''''''''''''بردست دعاوں کے لئے۔
:)
واقعی بہت پیارا کلام ہے۔
عید کارڈ پہ اپنی محبوب ہستیوں کے لئے ہم اب یہی کلام چنیں گے ان شاءاللہ۔
آمین، جزاک اللہ اور حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکریہ بہنا۔
اس کا مطلب ہے کہ اس بار مجھے ایک مزید عید کارڈ بھی ملنے والا ہے، اپنی ایک اور بہن کی جانب سے ;)
 
خلوص و پیار واقعی غلط ترکیب ہے۔ مجھ سے صرف نظر ہو گیا۔ معذرت۔ خلوص و عشق کیا جا سکتا ہے۔
شکریہ محمد ریحان قریشی
خلوص و عشق کے رشتے وفا کا مظہر ہوں
کی بجائے
ہر ایک پیار کا رشتہ وفا کا مظہر ہو
کر دیا جائے تو کیسا رہے گا۔ میں یہاں عشق کا ذکر نہیں کرنا چاہ رہا۔​
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ!! دعا جس کے لئے بھی ہو آمین ہماری طرف سے بھی ہے!!
بہت خوب! اچھا لکھا ہے امجد بھائی ! آپ تو سنجیدہ اشعار بھی کمال لکھتے ہیں ! بہت خوب !!!
بس ایک مصرع نے توجہ کھینچ لی :

مقام وہ تجھے از خود حصول ہو جائے​

یہاں حاصل ہوجائے کا محل ہے ۔ مقام تجھے۔۔۔۔۔حاصل ہوجائے ۔ مقام ’’کا‘‘ حصول ہونا درست ہے ۔ لیکں اگر صرف مقام استعمال کریں گے تو حاصل ہونا آئے گا ۔​
 
آخری تدوین:
Top