دعوت بمع اہل و عیال

ضیاء حیدری

محفلین
دعوت بمع اہل و عیال
تمام ساتھیوں کو عید مبارک۔ آپ سب کو بمع اہل و عیال خاکسار کی رہائش گاہ پر مدعو کیا جاتا ہے، کل ہمارے گھر ضرور تشریف لائیے، بعد نماز مغرب انشااللہ آپ سب سے ملاقات ہوگی۔ اس موقعہ پر مختلف لذیز کھانوں چکن بروسٹ، چکن تکہ، شامی کباب، سیخ کباب ، ریشمی کباب پیزا، شاورمہ، برگر، سموسہ، کنہ گوشت، سجی، اور سویٹ ڈشز کسٹرد، رس ملائی، آئس کریم، سے تواضع کے متعلق آگاہی دی جائے گی، اور ان کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے بتایا جائے گا۔ امید ہے کہ شرکت کرکے کے شکریہ کا موقعہ دیں گے۔
آپ کی آمد کا منتظر
ضیاء حیدری
 
محمدظہیر

محفلین
خیر مبارک :)
اس موقعہ پر مختلف لذیز کھانوں چکن بروسٹ، چکن تکہ، شامی کباب، سیخ کباب ، ریشمی کباب پیزا، شاورمہ، برگر، سموسہ، کنہ گوشت، سجی، اور سویٹ ڈشز کسٹرد، رس ملائی، آئس کریم، سے تواضع کے متعلق آگاہی دی جائے گی، اور ان کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے بتایا جائے گا۔ امید ہے کہ شرکت کرکے کے شکریہ کا موقعہ دیں گے۔
آپ کی آمد کا منتظر
ضیاء حیدری
دعوت دے کر خاطر تواضع کے بجائے فقط آگاہی پہنچانے کے دنیاوی نقصانات میں سے ایک، مہمانوں کی شدید برہمی شامل ہے، اس کے نہ کہے جانے والے سنگین نتائج کی تاب لا سکتے ہوں تو ضرور دعوت نامہ بھیجیے :)
 
اکرام مہمان ہمیں ہمیشہ ملحوظ خاطر رہا ہے۔ ان کی برہمی کے خیال سے ہم غصہ کے حرام ہونے اور صبر کے فوائد سے متعلق لیکچر بھی ایجنڈے میں شامل کرلیتے ہیں؟
 
شکریہ ! ہم اپنی بساط کے مطابق چکن بروسٹ، چکن تکہ، شامی کباب، سیخ کباب ، ریشمی کباب پیزا، شاورمہ، برگر، سموسہ، کنہ گوشت، سجی، اور سویٹ ڈشز کسٹرد، رس ملائی، آئس کریم کے استعمال سے پیدا ہونے والے نقصانات سے آگاہی میں تعاون کریں گے:)
 
تعاون کی نوعیت
کیا ہوگی
 
محمد وارث

لائبریرین
دعوت بمع اہل و عیال
تمام ساتھیوں کو عید مبارک۔ آپ سب کو بمع اہل و عیال خاکسار کی رہائش گاہ پر مدعو کیا جاتا ہے، کل ہمارے گھر ضرور تشریف لائیے، بعد نماز مغرب انشااللہ آپ سب سے ملاقات ہوگی۔ اس موقعہ پر مختلف لذیز کھانوں چکن بروسٹ، چکن تکہ، شامی کباب، سیخ کباب ، ریشمی کباب پیزا، شاورمہ، برگر، سموسہ، کنہ گوشت، سجی، اور سویٹ ڈشز کسٹرد، رس ملائی، آئس کریم، سے تواضع کے متعلق آگاہی دی جائے گی، اور ان کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے بتایا جائے گا۔ امید ہے کہ شرکت کرکے کے شکریہ کا موقعہ دیں گے۔
آپ کی آمد کا منتظر
ضیاء حیدری
شکریہ اس دعوتِ عام کے لیے۔ اول تو "بمع" اہل و عیال ہم آ نہیں سکتے ہاں "مع" اہل و عیال ہوتا تو سوچتے۔ دوم، سارے جہان کی "لٹرم پٹرم" چیزوں کا ذکر کر دیا آپ نے اپنی دعوت میں اور ہمارا خیال تک نہیں رکھا، جھوٹے منہ سے بھی ذکر نہیں کیا :)
 
میرا مطلب ہے، بیوی اور بچوں کے ساتھ۔ اس میں ب اضافی ہوگیا ہے، نشاندہی کا شکریہ۔ ایک بات کی نشاندہی کرنا چاہوں گا کہ دعوت نامہ میں بیوی کے لئے واحد اور بچوں کے لئے جمع کا ضیغہ استعمال کیا گیا ہے۔
 
Top