دعوت عام ہے اہل قلم کے واسطے

arifkarim

معطل
یہاں صرف علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کی سہولت ہے۔ جبکہ جمیل نوری نستعلیق اور کشیدہ بھی بلاگز پر خوب سجتا ہے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
وائس آف ٹورونٹو ڈاٹ کام کے اپنے اُردو بلاگ پر محفل کے ساتھیوں کو دعوت عام ہے ، تبصروں، مشوروں اور تجاویز کے لئے احباب کی مدد کا منتظر۔

انیس فاروقی

وائس آف ٹورونٹو کا اُردو بلاگ

شکریہ انیس، میں امید کرتا ہوں کہ آپ باقاعدگی سے اپنے بلاگ کو اپڈیٹ‌ کرتے رہیں گے۔

یہاں صرف علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کی سہولت ہے۔ جبکہ جمیل نوری نستعلیق اور کشیدہ بھی بلاگز پر خوب سجتا ہے!

میں جمیل نستعلیق کا ربط بھی یہاں جلد ہی فراہم کر دوں گا، فکر نہ کرو۔
 
arifkarim

معطل
میں جمیل نستعلیق کا ربط بھی یہاں جلد ہی فراہم کر دوں گا، فکر نہ کرو۔

اوہ، وہاں کا یہاں ہوگیا، کیبورڈ کی غلطی!:)
اصل میں انہوں نے اپنے بلاگ پر صرف علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈ کی سہولت دی تھی۔ اسلئے وہ مشورہ دیا تھا۔ محفل کااس سے کوئی تعلق نہیں:whistle:
 
فانٹ کی تنصیب

شکریہ انیس، میں امید کرتا ہوں کہ آپ باقاعدگی سے اپنے بلاگ کو اپڈیٹ‌ کرتے رہیں گے۔

میں جمیل نستعلیق کا ربط بھی یہاں جلد ہی فراہم کر دوں گا، فکر نہ کرو۔

نبیل بھائی ایک مدد کی درخواست کروں گا کہ اگر ہو سکے تو کوئی آسان سا فانٹ انسٹالیشن پیکج بتایئے گا جو کہ نہ صرف اردو نسخ ایشیا ٹائپ ، محفل ، نفیس نسخ ، بلکہ علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق بھی لوگوں‌کے کمپیوٹرز پر انسٹال کر سکے اور جسے کاپی پیسٹ وغیرہ جیسے ایک اضافی مرحلے سے نہ گزرنا پڑے، زیادہ تر احباب چونکہ کمپیوٹر کے ان معاملات میں مہارت نہیں رکھتے اس لئے وہ ابھی تک ایریل فانٹ، ٹاہوما یا ٹائمز رومن سے ہی یونیکوڈ سائٹس کو دیکھ رہے ہیں۔ تجاویز کے لئے ایک بار پھر بہت شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انیس، اس سلسلے میں بھی ہم کچھ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فی الحال آپ ہی اپنے بلاگ پر مختلف فونٹس کے ڈاؤنلوڈ کے روابط فراہم کر دیں۔ آپ چاہیں تو اپنے بلاگ کے ہیڈر میں نستعلیق فونٹ کا اسی طرح کا گرافک لنک فراہم کر سکتے ہیں جیسا کہ یہاں فورم کے ہیڈر میں فراہم کیا گیا ہے۔ دوسرا بلاگ کے سٹائل میں نستعلیق فونٹ کی بیک اپ کے طور پر نفیس ویب نسخ اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ بھی رکھ دیا جانا چاہیے۔
 
Top