دعوت مینو

ماوراء

محفلین
ہم پاکستانی فیملیز کا ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی دعوتیں کچھ زیادہ ہی کرتے ہیں۔ ہمارا گھر بھی اس کام میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ اور ایسے کسی موقعے پر کچن میں ہمیشہ مجھے ہی ماسی بننا پڑتا ہے۔ لیکن اس سے پہلے مینو بنانا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ اس لیے ذہن میں آیا کہ محفل پر ایک دھاگہ کھولتی ہوں، جہاں سب اپنی اپنی رائے دیں کہ ایک مکمل اور اچھی دعوت میں کون کون سے کھانے ہونے چاہیں؟ تاکہ مجھے کوئی مزید نئی ڈشز بنانے کا آئیڈیا بھی ملے۔

لڑکیاں خاص طور پر اس تھریڈ میں ذرا میری مدد کریں۔ سارا، سارہ، پون، حجاب۔۔۔

ہفتے کو رات کے کھانے پر مہمان آ رہے ہیں۔۔اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔:(
 
زیک

مسافر
کچھ سنیکس: ایسے جو کھانے کے وقت سے پہلے لوگ اٹھا کر کھاتے رہیں۔ cheese، کریکرز، چھوٹے سموسے، چپس وغیرہ۔
سلاد۔
باربیکیو یا روسٹ
چاول یا پاستا
سبزیاں: گوبھی پنیر، سٹرفرائ سبزیاں وغیرہ
میٹھا: پائ، کسٹرڈ، کیک، آئس‌کریم، کریپ، وغیرہ
پینے کو پانی اور کوک، سپرائٹ۔
 
تعبیر

محفلین
ماوراء آپ نے پوچھا تو لڑکیوں سے ہے لیکن میں بھی بتا دیتی ہوں

چاول تو ضرور ہوتے ہیں تو بریانی،مٹر پلاؤ یا چکن/گوشت پلاؤ بنا لیں

کباب ،چکن کی ایک ڈش رکھیں اور ایک گوشت کی (ایک شوربے والی کر لیں اور بھنی ٹائپ ہو)
ساتھ میں چکن تکے یا تندوری چکن ۔کوئی ایک سبزی کی ڈش اور ایک دال کی ڈش

ایک یا دو میٹھا (اگر بنانے کاموڈ نا ہو آئسکریم زندہ باد۔بس کچھ سجاوٹ کر لیجئے گا جیسے کرشڈ‌ نٹس،ویفر وغیرہ )
 
arifkarim

معطل
ہم پاکستانی فیملیز کا ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی دعوتیں کچھ زیادہ ہی کرتے ہیں۔ ہمارا گھر بھی اس کام میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ اور ایسے کسی موقعے پر کچن میں ہمیشہ مجھے ہی ماسی بننا پڑتا ہے۔:(

ہائے ماورا، ہمنے تو مہمانوں کی روز روز آمد سے تنگ آکر مکان ہی بدل لیا تھا:(
 
فہیم

لائبریرین
زیک اور سویٹ‌ سسٹر میں‌ سے مجھے کون دعوت پر بلارہا ہے:grin:

ویسے عام طور پر۔
چکن بریانی یا چکن پلاؤ
مٹن کڑھائی یا چکن کڑھائی
ریڈی میڈ چکن تکے
شامی کباب یا کچے قیمے کے کباب

رائتہ، سلاد، چٹنی
دو اقسام کی کولڈرنک یعنی کہ وائٹ‌ اور کالی
میٹھے میں فروٹ ٹرائفل اور ریڈی میڈ آئسکریم
اور ساتھ میں موسم کے حساب سے پھل۔
 
ماوراء

محفلین
سب کا بہت شکریہ۔
دو ڈشز کا مجھے آئیڈیا مل گیا ہے۔ کچھ اور آراء بھی آ جائیں تو اپنا مینو میں بھی لکھتی ہوں۔

ہائے ماورا، ہمنے تو مہمانوں کی روز روز آمد سے تنگ آکر مکان ہی بدل لیا تھا:(
ہاہاہا۔۔ہم تو مکان بھی نہیں بدل سکتے۔۔امی کو کتنی بار کہا ہے کہ کھانے میں مرچیں زیادہ ڈال دیتے ہیں۔۔لیکن امی ہیں کہ مانتی ہی نہیں۔:(

ماوراء آپ نے پوچھا تو لڑکیوں سے ہے لیکن میں بھی بتا دیتی ہوں
تعبیر، نام انہی کے لکھے جو کچن کارنر میں ایکٹو ہیں۔۔ورنہ آپ بھی تو لڑکی ہی ہیں نا۔۔
 
خوشی

محفلین
ماوراء آپ نے پوچھا تو لڑکیوں سے ہے لیکن میں بھی بتا دیتی ہوں

چاول تو ضرور ہوتے ہیں تو بریانی،مٹر پلاؤ یا چکن/گوشت پلاؤ بنا لیں

کباب ،چکن کی ایک ڈش رکھیں اور ایک گوشت کی (ایک شوربے والی کر لیں اور بھنی ٹائپ ہو)
ساتھ میں چکن تکے یا تندوری چکن ۔کوئی ایک سبزی کی ڈش اور ایک دال کی ڈش

ایک یا دو میٹھا (اگر بنانے کاموڈ نا ہو آئسکریم زندہ باد۔بس کچھ سجاوٹ کر لیجئے گا جیسے کرشڈ‌ نٹس،ویفر وغیرہ )

اس کا مطلب ھے میں نے بھی مفت مشورہ دے دیا
 
Saraah

محفلین
ہم پاکستانی فیملیز کا ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی دعوتیں کچھ زیادہ ہی کرتے ہیں۔ ہمارا گھر بھی اس کام میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ اور ایسے کسی موقعے پر کچن میں ہمیشہ مجھے ہی ماسی بننا پڑتا ہے۔ لیکن اس سے پہلے مینو بنانا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ اس لیے ذہن میں آیا کہ محفل پر ایک دھاگہ کھولتی ہوں، جہاں سب اپنی اپنی رائے دیں کہ ایک مکمل اور اچھی دعوت میں کون کون سے کھانے ہونے چاہیں؟ تاکہ مجھے کوئی مزید نئی ڈشز بنانے کا آئیڈیا بھی ملے۔

لڑکیاں خاص طور پر اس تھریڈ میں ذرا میری مدد کریں۔ سارا، سارہ، پون، حجاب۔۔۔

ہفتے کو رات کے کھانے پر مہمان آ رہے ہیں۔۔اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔:(

جی جناب چونکہ فوکس ''مکمل اور اچھی'' دعوت پر ہے تو
چکن-
چاول لازم و ملزوم ہیں چکن بریانی یا/اور چکن پلائو یا /اور ایگ/چکن فرائڈ رائس
مٹن-
مٹن قورمہ یا اچار گوشت یا/اور دھواں گوشت یا /اور کڑاہی یا /اور کوفتے اگر فرایئڈ رائس ہوں تو شاشلک یا جلفریزی بنا لیں
بیف-
بیف میں کباب لازمی بنائیں اوربیف کی حلیم بنا سکتی ہیں
ساتھ میں نان

سائیڈ ڈش-
چکن روسٹ یا فرائیڈ چکن یا چکن تکہ جس کو سرو کرنے کے لیے آلو کی چپس یعنی فرائیز ضرور بنایئں بطور ''سٹارٹر'' بھی کام کی چیز ہے
اس کے علاوہ پرانز کی کوئی ڈش شامل کر سکتی ہیں

سلاد

لوبیا سلاد،رشین سلاد،میکرونی سلاد ۔۔۔منتخب کرنا آپ کا کام ہے

رائتہ

پودینہ ،دھنیا آلو کا رائتہ ۔۔ساتھ میں کرش سیلڈ -یہ بھی آپ پہ منحصر ہے

سویٹ ڈش

ٹرائفل،کھیر، فرنی۔آئس کریم یا رس ملائی کریم چاٹ یا فروٹ چاٹ

مشروب-
پانی اور کوک وغیرہ کے علاوہ کھانے کے بعد سبز چائے پیش کی جاسکتی ہے

باقی دیکھ لیں کہ آپ صرف مشرقی کھانا بنا نا چاہ رہی ہیں یا کچھ اور زائقے شامل کرنا ہیں پھر وہ ب بتا دوں گی :)
 
سارا

محفلین
ہمارے ہاں دعوت میں اس طرح کا مینیو ہوتا ہے۔۔
چکن پلاؤ ' یا چکن بریانی 'مٹن پلاؤ یا مٹن بریانی
چپلی کباب ' یا سیخ کباب ' چکن تکہ ' یا چکن بوٹی
چکن کڑاہی ' یا مٹن کراہی (یا اچار گوشت چکن 'مٹن )' نہاری یا حلیم (کوفتے یا بیف تکے)
مکس سبزی ' کڑی پکوڑے یا آلو پالک
چٹنی ' رائتہ ' سلاد ' نان
کوک ' سپرائٹ ' پیپسی' سادہ پانی
گاجر کا حلوہ ' رس ملائی' کھیر ' کسٹرڈ یا فروٹ ٹرائفل
 
تعبیر

محفلین
زیک اور سویٹ‌ سسٹر میں‌ سے مجھے کون دعوت پر بلارہا ہے:grin:

ویسے عام طور پر۔
چکن بریانی یا چکن پلاؤ
مٹن کڑھائی یا چکن کڑھائی
ریڈی میڈ چکن تکے
شامی کباب یا کچے قیمے کے کباب

رائتہ، سلاد، چٹنی
دو اقسام کی کولڈرنک یعنی کہ وائٹ‌ اور کالی
میٹھے میں فروٹ ٹرائفل اور ریڈی میڈ آئسکریم
اور ساتھ میں موسم کے حساب سے پھل۔

میری طرف آجاؤ دعوت کے لیے

یہ وائٹ کولڈڈرنک کونسی ہے ویسے؟؟؟

:surprise::surprise: یہ کیا ہے بھئی، یہ میں کیا پڑھ رہا ہوں، تعببیر لڑکی نہیں ہیں۔ :eek::eek:

ہاہاہا پہلے لڑکی تھی اب خاتون ہوں نا

ویسے یہاں تو لیڈیز چالیس سال تک خود کو گرل کہتی ہیں اور ابھی تو میرے چالیس ہونے میں کچھ سال ہیں
چلیں اب سے لڑکی کہونگی خود کو :grin:

میں تو یہ نام ہی پہلی بار سن رہا ہوں:rolleyes:

ہاہاہا اتنا زبردست جواب تو مین دے ہی نہیں سکتی تھی :laughing:

لگتا ہے یہاں "لڑکی اور خاتون" کا مسئلہ شروع ہو گیا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

زین اب زہین بھی ہوتا جا رہا ہے :applause:

یہ بھی لکھنا ضروری تھا :confused: :grin:
اس طرح چیزوں کے نام لکھتے لکھتے تو کئی صفحات کالے ہوجائیں گے :grin:

ہی ہی ہی شاید کراچی میں لوگ پانی اپنے ہمراہ لاتے ہونگے
یا پھر فہیم منرل لکھنا بھول گئے ہونگے :grin:
 
فہیم

لائبریرین
میری طرف آجاؤ دعوت کے لیے

شکریہ کیا پتہ کبھی واقعی آنا ہوجائے:)

یہ وائٹ کولڈڈرنک کونسی ہے ویسے؟؟؟

کالی یعنی پیپسی / کوک
اور وائٹ یعنی اسپرائٹ / سیون اپ / ببل اپ

ہاہاہا اتنا زبردست جواب تو مین دے ہی نہیں سکتی تھی :laughing:

میں نے جو دے دیا آپ کی طرف سے:grin:

ہی ہی ہی شاید کراچی میں لوگ پانی اپنے ہمراہ لاتے ہونگے
یا پھر فہیم منرل لکھنا بھول گئے ہونگے :grin:

لیکن یہ سادہ پانی تو سارا صاحبہ نے لکھا ہے۔
 
Top