جی جناب چونکہ فوکس ''مکمل اور اچھی'' دعوت پر ہے تو
چکن-
چاول لازم و ملزوم ہیں چکن بریانی یا/اور چکن پلائو یا /اور ایگ/چکن فرائڈ رائس
مٹن-
مٹن قورمہ یا اچار گوشت یا/اور دھواں گوشت یا /اور کڑاہی یا /اور کوفتے اگر فرایئڈ رائس ہوں تو شاشلک یا جلفریزی بنا لیں
بیف-
بیف میں کباب لازمی بنائیں اوربیف کی حلیم بنا سکتی ہیں
ساتھ میں نان
سائیڈ ڈش-
چکن روسٹ یا فرائیڈ چکن یا چکن تکہ جس کو سرو کرنے کے لیے آلو کی چپس یعنی فرائیز ضرور بنایئں بطور ''سٹارٹر'' بھی کام کی چیز ہے
اس کے علاوہ پرانز کی کوئی ڈش شامل کر سکتی ہیں
سلاد
لوبیا سلاد،رشین سلاد،میکرونی سلاد ۔۔۔منتخب کرنا آپ کا کام ہے
رائتہ
پودینہ ،دھنیا آلو کا رائتہ ۔۔ساتھ میں کرش سیلڈ -یہ بھی آپ پہ منحصر ہے
سویٹ ڈش
ٹرائفل،کھیر، فرنی۔آئس کریم یا رس ملائی
کریم چاٹ یا فروٹ چاٹ
مشروب-
پانی اور کوک وغیرہ کے علاوہ کھانے کے بعد سبز چائے پیش کی جاسکتی ہے
باقی دیکھ لیں کہ آپ صرف مشرقی کھانا بنا نا چاہ رہی ہیں یا کچھ اور زائقے شامل کرنا ہیں پھر وہ ب بتا دوں گی