مبارکباد دعوت نامے اردو زبان میں

ncearo.jpg
 

سید عمران

محفلین
ولیمہ اور شادی کے بعد اب دیگر رسومات کے لیے بھی کچھ تحریر فراہم کیجئے
عقیقہ روزہ کشائی ختنہ و دیگر
ختنہ پر ہمارا بے باک قلم چلا تو انتظامیہ کی بے باک قینچی چل جائے گی۔۔۔
حالاں کہ اس قینچی کے چلنے کا صحیح محل وقوع تو ختنہ ہے!!!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ختنہ پر ہمارا بے باک قلم چلا تو انتظامیہ کی بے باک قینچی چل جائے گی۔۔۔
حالاں کہ اس قینچی چلنے کا صحیح محل وقوع تو ختنہ ہے!!!
بالفاظ دیگر آپ کو اپنے قلم کے مختون ہونے کا خدشہ لاحق ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب بھی اکثر اپنی زوجہ سے کہتا ہوں کہ بھلی مانس میرے تو دل میں حسرت ہی رہ گئی اپنی شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے کی، اب اگر تُو تعاون کرے تو یہ نیک کام ہو سکتا ہے لیکن نہ جانے اسے کیا مرض ہے کہ دنیا کے ہر کارِ خیر میں حصہ لے لی گئی لیکن ادھر توجہ ہی نہیں کرتی۔ ہائے میری قسمت! :)
ادھر توجہ کرنے سے سراسر نقصان دلہن کا ہے!!!! وارث میاں !اب بھلا کوئی اپنا نقصان کرنے کو کیونکر تیار ہو🤓🤓
 

عدنان عمر

محفلین
ماشاءاللہ۔

فقط ایک بات یہ کہ "دو نورِ نظر" کی جگہ "دو نورانِ نظر" ہونا چاہیئے تھا اسی طرح "دو لختِ جگر" کی جگہ "دو لختانِ جگر"۔ :)
جی بات تو درست ہے وارث بھائی آپ کی۔
ویسے میرے خیال میں 'لختِ جگر' اور 'نورِ نظر' کی تراکیب اردو میں عموماً واحد ہی رائج ہیں۔ اگر یہاں 'لختانِ جگر' اور 'نورانِ نظر' لکھا جاتا تو کم از کم مجھے تو کچھ عجیب اور اکھڑا اکھڑا لگتا۔ پھر 'دو' کا سابقہ لگانے سے سے ممکنہ اشکال بھی دور ہوگیا۔
 

عدنان عمر

محفلین
کون سے فقہ میں نکاح کا خطبہ واجب ہے ؟
(بر سبیل تذکرہ محض علم کے لیے )
میری معلومات کے مطابق فقہِ حنفی میں نکاح کا خطبہ پڑھنا واجب نہیں، سنت ہے؛ ہاں جب پڑھا جائے تو حاضرین پر سننا واجب ہے۔ اسی طرح جمعہ و عیدین کا خطبہ سننا بھی واجب ہے۔
 
آخری تدوین:
Top