دعوے لبوں پہ جن کے، ہمیشہ وفا کے ہیں - شفیق خلش

طارق شاہ

محفلین
غزل
شفیق خلش

دعوے لبوں پہ جن کے، ہمیشہ وفا کے ہیں
دل پر ہمارے زخم، اُنہی کی سزا کے ہیں

ہجرت، ملال، بے وطنی، بیکسی، الم
سارے ثمر یہ اپنی ہی شاخِ دعا کے ہیں

اُن کی وفا کی بات کا کرکے یقین ہم
یہ سوچتے ہیں کیا بھلا معنی جفا کے ہیں

افسوس اُن کو ہوگا ہمیں یاد کرکے کل
مسرورآج، ہم پہ جو تہمت لگا کے ہیں

کرتے ضرور دل کا کوئی انتظام ہم
گر جانتے کہ اُن کے ارادے دغا کے ہیں

ہر بار اُن کی جھوٹ پہ آجاتا ہے یقیں
الفاظ یوں زباں پہ وہ لاتے سجا کے ہیں

کچھ دیر قربتوں کا مزہ لوٹنے تو دیں
اطوار چاہتوں میں بھی جن کے قضا کے ہیں

یہ دوریاں دبا نہ سکیں بے قراریاں
بیٹھے دیارِغیر میں دل کو دبا کے ہیں

جاتی کہاں ہیں جی سے وہ فتنہ نمائیاں
اب بھی فسوں نگاہوں میں اُن کی ادا کے ہیں

کب رحم روز و شب کو مرے حال پر یہاں
آلام ہجرتوں کے تو دُگنی سزا کے ہیں

کیونکر اٹھائیں حشر پہ دل کا معاملہ

طالب تو ہم جہاں میں ہی روزِ جزا کے ہیں


الزام زندگی پہ خلش کیا دھریں کہ جب
آزار ہم پہ سارے ہی دل کی خطا کے ہیں
 

سید زبیر

محفلین
افسوس اُن کو ہوگا ہمیں یاد کرکے کل
مسرورآج، ہم پہ جو تہمت لگا کے ہیں
ناہائت خوبصورت کلام ۔ شراکت کا شکریہ
 

طارق شاہ

محفلین
جناب سید زبیر صاحب
اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں، بہت خوشی ہوئی کہ میرا انتخاب آپ کے ذوق خوب کو پسند آیا
تشکّر
 

طارق شاہ

محفلین
جناب نایاب صاحب
اظہارِ خیال کے لئے ممنون ہوں!
دِلی مُسّرت ہُوئی جو غزل آپ کے ذوقِ جمیل کے شایان ٹھری
تشکّر ایک بار پھر سے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جاتی کہاں ہیں جی سے وہ فتنہ نمائیاں
اب بھی فسوں نگاہوں میں اُن کی ادا کے ہیں


بہت عمدہ جناب۔ اسقدر عمدہ کلام آپکے توسط سے پڑھنے کو ملا۔ شکریہ
 

طارق شاہ

محفلین
جناب نیرنگ خیال صاحب
اظہارِ خیال کے لئےاور ستائشِ غزل کے لئے، آپ کا ممنون ہوں
دِلی مُسّرت ہُوئی جو غزل آپ کو پسند آئی​
پسندیدہ کلام کی اس لڑی میں بہت ہی اچھی غزلیں خود مجھے بھی پڑھنے کو ملی ہیں​
میں نیا ہوں، فرداََ فرداََ لکھنے سےہچکچاہٹ ہے​
ماشااللہ سب نے کیا خوب ذوق پایا ہے یہاں، سب ہی داد اور مبارکباد کے مستحق ہیں​

تشکّر ایک بار پھر سے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جناب نیرنگ خیال صاحب​
اظہارِ خیال کے لئےاور ستائشِ غزل کے لئے، آپ کا ممنون ہوں​
دِلی مُسّرت ہُوئی جو غزل آپ کو پسند آئی​
پسندیدہ کلام کی اس لڑی میں بہت ہی اچھی غزلیں خود مجھے بھی پڑھنے کو ملی ہیں​
میں نیا ہوں، فرداََ فرداََ لکھنے سےہچکچاہٹ ہے​
ماشااللہ سب نے کیا خوب ذوق پایا ہے یہاں، سب ہی داد اور مبارکباد کے مستحق ہیں​
تشکّر ایک بار پھر سے​

قبلہ آپ فرداً فرداً بھی تو لکھنوی شکریہ ادا کرتے ہیں ہچکچاہٹ کیوں نہ ہو۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نو آموز ہوں، اس کا خیال رہے حضرت
آہستہ آہستہ رموز یاراں سے واقف ہوجاؤں گا :)
تشکّر صاحب

آپ رموز یاراں سے واقف ہوں نہ ہوں میں ضرور اردو سے واقف ہوں جاؤں گا۔ :D خوش رہیئے آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا یہاں :)
 
Top