اس صفحے پر فوٹوگرافر کو کریڈٹ دیا گیا ہے۔ آپ نے وہاں سے تصاویر یہاں پوسٹ کیں اور نہ صرف فیس بک کے صفحے کا لنک نہیں دیا بلکہ فوٹوگرافر کا نام بھی لکھنا گوارا نہیں کیا۔
میری آپ سے درخواست ہے کہ میری جو تصاویر بلاگ، فیس بک اور محفل پر موجود ہیں ان سے پلیز دور رہیں۔ شکریہ۔
تصویرکَش کا نام نہ دینے کا اعتراض تو ٹھیک ہے، اور اس کے لیے میں واقعی قصوروار ٹھہرا۔ تصویر کو میں بھی تصویرکَش کی ملکیت سمجھتا ہوں، اور اُس سے نسبت دیے بغیر اُس کی تصویر کو پھیلانا یقیناً اخلاقی جرم ہے۔ لیکن اگر آپ پوسٹ نمبر ۶ کی جانب دیکھیں تو آپ کو نظر آ جائے گا کہ میں نے منابع کے روابط دیے تھے۔ اس لیے صفحے کا ربط نہ دینے کا اقبالِ جرم نہیں کروں گا۔
خیر، فیس بک پر تو میرا آپ سے کبھی رابطہ ہو گا نہیں، محفل پر شاید دوسری یا تیسری بار آپ سے کوئی براہِ راست بات کر رہا ہوں، اور آپ کے بلاگ پر جانے کی خواہش مجھے نہیں ہے، اس لیے آپ کو اپنی تصاویر کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ پھر بھی آپ نے مہربانی کر کے پہلے سے خبردار کر دیا اس کے لیے شکرگزار ہوں۔