خرد اعوان
محفلین
دلچسپ درخواستیں
ہمارے ملک کے کلرک کو عام طور پر انگریزی بس برائے نام ہی آتی ہے لیکن دفتری مجبوری کے تحت انہیں درخواستیں انگریزی میں ہی لکھنی پڑتی ہیں ۔ مختصر چھٹیوں کے لیے دی گئی چند درخواستوں کے اردو ترجمعے پیش خدمت ہیں ۔
مجھے اپنے ایک رشتے دار کی تدفین کے سلسلے میں ٹھیک بارہ بجے قبرستان پہنچنا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ میں واپس نہ آسکوں ۔ لہٰذا مجھے باقی وقت کے لیے رخصت مرحمت فرمائی جائے ۔
اپنی مالی مجبوریوں کی بنا پر مجھے گاؤں کی زمین فروخت کرنی ہے ۔ بیوی بھی ساتھ ہوگی ، اس لیے دس روز کی رخصت منظور کی جائے ۔
گاؤں میں میری ساس کا انتقال ہو گیا ہے اور چونکہ میں تمام امور میں مکمل ذمہ دار ہوں اس لیے دس روز کی رخصت منظور کی جائے ۔
میری بیوی چند روز سے شدید بیمار ہے ۔ چونکہ میں ہی اس کا اکلوتا شوہر ہوں اور گھر اور بیوی کی دیکھ بھال میری ذمہ داری ہے لہٰذا تین دن کی رخصت کا طلب گار ہوں ۔
آج کے اخبار میں آپ کی معروف کمپنی کا اشتہار نظر نواز ہوا ۔ آپ نے لکھا ہے کہ آپ کی کمپنی کو سیکریٹری ، اکاؤنٹنٹ کی اسامی کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ درخواست گزار خواہ مرد ہو یا عورت فوراً رجوع کرے ۔ گزارش ہے کہ میں ان دونوں معیار پر پورا اترتا ہوں ۔ لہٰذا میری صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا تقرر کیا جائے ۔
شکریہ ۔