تو کیا لڑکوں کا دلہا بننے کا خواب نہیں ہوتا؟ یا یہ صرف لڑکیاں ہی بےوقوف ہوتی ہیں۔دلہن بننا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ یہاں کافی لڑکیاں دلہن بن چکی ہیں اور کافی بننے والی ہونگی جلد ہی۔ انشاءاللہ
تو کیا لڑکوں کا دلہا بننے کا خواب نہیں ہوتا؟ یا یہ صرف لڑکیاں ہی بےوقوف ہوتی ہیں۔
ہاں شاید وہ دلہن کے خواب دیکھنے میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ اپنے بارے میں خواب دیکھنا ہی بھول جاتے ہیں۔
خیر۔۔میرا تو فی الحال ایسا کوئی خواب نہیں ہے۔ جب ہو گا تو بتاؤں گی۔
البتہ مجھے اس وقت بند آنکھوں کا ایک خواب یاد آ رہا ہے۔ کچھ اس طرح تھا کہ امی میری شادی پر جو جوڑا میرے لیے سلواتی ہیں، مجھے بالکل پسند نہیں آتا۔ میں عین وقت پر شور مچا دیتی ہوں کہ یہ جوڑا میں نے نہیں پہننا۔ مجھے نیا جوڑا ابھی لا کر دیں ورنہ مجھے یہ شادی نہیں کرنی۔ نیلے یا سبز رنگ کا لہنگا تھا شاید۔ اس لیے نیلے یا سبز رنگ کا تو بالکل نہیں پہنوں گی۔
نہیں, غرارے شرارے نہیں۔۔ لہنگا چلے گا۔
بہت ہی اچھی تصاویر اور لہنگے ہیں تعبیر۔۔۔
ویسے تعبیر آپ کا جواب کہاں ہے آپ جہاں بھی سوال پوچھتی ہیں اکثر جگہ یہ کہتی نظر آتی ہیں پہلے میرا جواب۔۔۔یہاں آپکا جواب کہاں ہے۔۔
ماوراء مجھے اپنے لہنگے کی تصویر بنا کر ضرور بھیجنا۔۔۔
خواتین سے ایک بات پوچھنی ہے
دلہن بنانے کے لیے لڑکی کو کئ گھنٹوں تک میک اپ کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری کزن بیوٹی پارلر سے باہر آئیں تو ہمیں بھی شک ہونے لگا کہ شاید ہماری کزن سے ملتی جلتی یہ کوئ اور خاتون ہیں۔ تو اتنی سخت مشقت خواتین کیوں کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنی اصل صورت اچھی نہیں لگتی یا کوئ اور احساس۔ آخر سادگی میں بھی تو حسن ہوتا ہے۔
یہ دھاگہ تو خوا3 کے لیے مخصوص لگتا ہے