خواتین سے ایک بات پوچھنی ہے
دلہن بنانے کے لیے لڑکی کو کئ گھنٹوں تک میک اپ کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری کزن بیوٹی پارلر سے باہر آئیں تو ہمیں بھی شک ہونے لگا کہ شاید ہماری کزن سے ملتی جلتی یہ کوئ اور خاتون ہیں۔ تو اتنی سخت مشقت خواتین کیوں کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنی اصل صورت اچھی نہیں لگتی یا کوئ اور احساس۔ آخر سادگی میں بھی تو حسن ہوتا ہے۔
اس میں مضائقہ کیا ہے؟ ہم نے کونسا روز روز تیار ہونا ہے ہماری بارات میری تیاری میں لیٹ ہو گئی تھی، حالانکہ مجھے ایسا کوئی شوق نہیں، لیکن کزن پکڑ کر لے گئے ۔ اور میں اتنا عجیب محسوس کرتا رہا ۔اسکا جواب تو خواتین ہی دینگی کہ یہاں سب لڑکیاں ہیں
اجکل تو قسمے مرد بھی پارلرز سے تیار ہوتے ہیں شادی والے دن۔
ہممم۔۔مجھے خود نہیں پتہ۔ویسے لہنگے اور شرارے میں کیا فرق ہوتا ہے
شکریہ سارا
شکرر ہے کہ آپ نے بولنا شروع کیا
ہاہاہا میرے جواب سے کسی کو کوئی دلچسپی ہی نہیں اس لیے نہیں دیا آپس کی بات ہے تھوڑے نخرے دکھا رہی تھی
پہلے میرا جواب وہاں کہتی ہوں جہاں لگتا ہے کہ میرے جواب دینے سے باقیوں کو آئیڈیا ہو جائے کہ کیا بتانا ہے۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے لکھ کر سمجھانا نہیں آتا۔
میرا لہنگا پاکستان میں ہے ورنہ تصویر ضرور پوسٹ کرتی بلکہ اگر اب جب پاکستان گئی اور گھر والوں سے اجازت ملی تو شاید اپنی دلہن والی تصویر بھی پوسٹ کر دوں
میرا جواب یہ ہے کہ میرا لہنگا ریڈ اور گرین کنٹراسٹ کا تھا۔ میں نے اور امی نے جاکر پسند کیا تھا ۔ فیشن کا گھر سے
آپکا جواب کہاں ہے
اسکا جواب تو خواتین ہی دینگی کہ یہاں سب لڑکیاں ہیں اوکے اوکے غصہ نا ہوں کوشش کرتی ہوں بتانے کی ۔ بیچاری خواتین ہی ہر معاملے میں بدنام ہیں اجکل تو قسمے مرد بھی پارلرز سے تیار ہوتے ہیں شادی والے دن۔ سب لوگ دلہن کو تو دیکھنے آئے ہوتے ہیں پھر وہ بہتر سے بہترین لگنے کے لیے سب کچھ کرتی ہیں ۔ مووی کتنی خراب آئے گی اگر وہ میک اب نا کرے تو آپ خود سوچیں اگر دلہن ایسے ہی بس منہ دھو کر بیٹھ جائے تو کوئی اسے دیکھے گا کیا ۔ اچھا چلیں آپ بطور دلہا کے اپنی دلہن کو کیسا دیکھنا چاہیں گے آپ کی کزن والی بات سے مجھے بھی ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا بعد میں بتاؤنگی
خاور، شادی کا دن خاص اور یادگار دن ہوتا ہے۔ اور زندگی میں ایک بار آتا ہے۔ اگر اس دن دلہن میک اپ نہیں کرے گی تو عام دنوں میں اور اس خاص دن میں فرق محسوس نہیں ہو گا۔ یا پھر اس کو دلہن نہیں کہا جائے گا۔ ہاں البتہ یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ہاں بناؤ سنگھار پر کچھ زیادہ ہی توجہ دی جاتی ہے۔
چلیں خاور، آپ اپنی دلہن کو میک اپ کرنے سے منع کر دینا۔
اب پتہ نہیں آپ کی دلہن ابھی آنی ہے یا آ چکی ہے۔
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا، یہ غرارہ شرارہ کیا بلا ہے؟ اور لہنگے اور غرارے میں کیا فرق ہے؟
دلہن بننا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ یہاں کافی لڑکیاں دلہن بن چکی ہیں اور کافی بننے والی ہونگی جلد ہی۔ انشاءاللہ
جن کی شادی ہو چکی ہے وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے شادی پر کونسا اور کس رنگ کا جوڑا پہنا تھا اور جن کی شادی ہو گی۔ انہوں نے کیا سوچا ہے کہ وہ کیا بنوائینگی اور کس رنگ کا
ہاں بھائی/ بہن
آپ نے بڑا اچھا جواب دیا ہے۔ ایک اور سوال، شادی کے دن دلہن کے چہرے پر جو مالیدہ سا لگایا جاتا ہے اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے
جی میں بہن ہی ہوں ،
اور اس بقول آپ کے "ملیدے " کا زیادہ فائدہ بھی آپ لوگوں کو ہی ہوتا ھے تاکہ وقتی طور پہ آپ لوگ کسی گہرے صدمے میں جانے سے بچے رہیں ، کیا غلط کہا؟
سرچ کرنے سے شرارے کی تعریف کچھ یوں ہے۔ جو کہ تصویر میں ہے۔کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا، یہ غرارہ شرارہ کیا بلا ہے؟ اور لہنگے اور غرارے میں کیا فرق ہے؟
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا، یہ غرارہ شرارہ کیا بلا ہے؟ اور لہنگے اور غرارے میں کیا فرق ہے؟
میں نے بولنا شروع نہیں کیا پہلے میں بہت بولتی تھی لیکن آجکل بولنا کم کر دیا ہے
اس سوال کا جواب تو میں نہیں دے سکتی سوری۔۔۔
البتہ میں نے بھی لہنگا پسند کیا تھا فیشن کا گھر سے لاسٹ ٹائم جب پاکستان گئی تھی۔۔۔ماموں کی شادی کے لیے۔۔پرپل اینڈ گرین کلر کا۔۔جو سب کو ہی بہت پسند آیا تھا۔۔ پہلے تو میں بہت پکچرز کھینچتی تھی لیکن اب اپنی بنوانی چھوڑ دی ہیں اور دوسروں کی بنانی شروع کر دی ہیں۔۔
ایک اور بھی ابھی کچھ عرصہ پہلے لیا ہے لیکن ابھی تک پہنا نہیں ہے کچھ دنوں بعد بھتیجے کے ہونے کی خوشی میں دعوت دیں گے اس میں پہننا ہے انشا اللہ۔۔ وہ لائٹ بلو اور لائٹ گرین سا ہے میڈ ان انڈیا۔۔