دلہن بازار - بلغاریہ

bilal260

محفلین
یورپ ہے۔۔۔۔اجی یہاں کونسا ادارہ کہاں کے 'فریش 'گریجویٹ۔
clear.png
۔خیر
دراصل میں نے بلال بھائی کے تجربے کے بارے میں بتایا تھا، ماشااللہ 'تجربات' کے حامل ہیں۔
clear.png
مزید لکھنا مناسب نہیں
محترموں یاروں ابھی بندہ بے روزگار کو روزگار لگ تو لینے دو پھر بتائے گے کہ تجربہ بلکہ تجربات کیا ہوتے ہیں۔:hatoff:
 

bilal260

محفلین
پیارے بلال ہمارے اوراہلِ مغرب کے غیرت کے معیار الگ الگ ہیں اوراُن کی بنیادی وجہ جو میں سمجھ پایا ہوں وہ کلچرل ڈیفرینسز(تہذیبی جُداگانیت) ہے۔ مزے کی اوراہم بات یہ ہے کہ شیطان کو وہ بھی اتنا ہی بُرا سمجھتے ہیں جتنا کہ ہم اورخُدا کا تصور بھی اکثرکا ہمارے تصور جیسا ہی ہے ۔ باقی اپنے اپنے سوشل نارمز ہیں۔ جیسے ہمارے کچھ علاقوں میں ملزم کیلئے آگ پر چل کر اپنی بے گناہی کا ثبوت دینا، لڑکیوں کی قرآن سے شادی کر دینا وغیرہ وغیرہ عام سی رسمیں ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کا محفوظ اورمحتاط استعمال فائدہ مند ہے باقی کچن کی چُھری بھی کم خطرناک نہیں ہوتی۔ میرا مطبل کہ ہُن تُسیں جلدی نال جاب والی خوشخبری سُنا دیوبڑے دن ہو گئے نیں ویلیاں کھاندے:):)
محترم آج بھی ایک انٹرویو دینے جانا ہے شارجہ میں۔(دعائوں کی اشد ضرورت ہے)۔
 

آوازِ دوست

محفلین
یورپ ہے۔۔۔۔اجی یہاں کونسا ادارہ کہاں کے 'فریش 'گریجویٹ۔
clear.png
۔خیر
دراصل میں نے بلال بھائی کے تجربے کے بارے میں بتایا تھا، ماشااللہ 'تجربات' کے حامل ہیں۔
clear.png
مزید لکھنا مناسب نہیں
جی جی بالکل بلال صاحب کرکٹ کے شوقین ہیں اچھے باؤلر ہیں ایک ہی میچ میں تین کو کلین بولڈ کر چکے ہیں اورآج کل صرف جاب ڈھونڈ کرثابت کر رہے ہیں کہ " تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے" ٹھیک ہی کہا گیا ہے۔ اللہ کرے اِن کی تلاش جلد بامُراد ہو۔
 

آوازِ دوست

محفلین
تصویر سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک دوست دوسرے دوست کا ہاتھ پکڑ کر اسے روک رہا ہے کہ " میاں روک جاؤ ابھی سودا نہ کرنا تم صورت پر مر مٹے ہو مگر میں نے کچھ نقص دیکھ لیا ہے ذرا صبر کرو" جبکہ پہلی خاتون اسی نقص والی بات کو ہنسی مزاق میں گھومتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں اور دوسری خاتون غالباً کسی چیز کا پیمائشی اندازہ لگا رہی ہیں
کیا پروازِتخیل ہے جناب کی۔:)
 

x boy

محفلین
اگر پسند کرکے شادی کرتے ہیں ہیں تو ان ممالک سے بہتر ہے جہاں پہلے سالوں سال انڈر اسٹینڈنگ کے نام پر بوائے ن گرل فرینڈ ایک ساتھ رہتے ہیں
ایک چھوٹی سی مثال،، بریڈ پٹ اور انجیلیناجولی جو کافی سال رہے
بازار حسن کا نام غلط ہے اگر واقعی شادی کررہے ہیں تو،، بازار کے لئے لاہور بہت مشہور ہے جہاں بہت سے زادے اپنی نسلیں چھوڑ جاتے ہیں اور پھر انکی اولادیں میں بھی اکثر و بیشتر وہی عادات ہوتی ہیں بازار حسن میں پیدا ہوئی معصوم جان لڑکی سے بھی وہی کام کروایا جاتا ہے جو اس کی اماں سے زبردستی کروایا گیا، اس میں ایسے اتفاق بھی ہوجاتے ہیں اگر ڈی این اے لیا جائے خریدار اور مال کا تو پتا چلتا ہے کہ مال اور مالک ایک ہی ہے۔
 
میرے ایک کم محترم دوست کا فرمانا ہے کہ بیوی اور موبائل دو ایسی چیزیں ہیں کہ آپ جب بھی لیں سال چھ ماہ بعد کچھ اور دیکھ کر یہ خیال آتا ہے کہ اگر یہ ماڈل لے لیتا تو کیا بات تھی۔ صوفیہ کے بازار پر تو یہ بات صادق نظر آتی ہے۔:):):)
میں نے یہ لطیفہ کچھ ایسے سنا تھا کہ شادی اور موبائل لینے کے کچھ عرصہ بعد یہ خیال آتاہے کہ اگر کچھ دن اور انتظار کر لیتا تو اور اچھا ماڈل مل جاتا۔ :p:LOL:
 

bilal260

محفلین
جی جی بالکل بلال صاحب کرکٹ کے شوقین ہیں اچھے باؤلر ہیں ایک ہی میچ میں تین کو کلین بولڈ کر چکے ہیں اورآج کل صرف جاب ڈھونڈ کرثابت کر رہے ہیں کہ " تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے" ٹھیک ہی کہا گیا ہے۔ اللہ کرے اِن کی تلاش جلد بامُراد ہو۔
دو کو کلین بولڈ کیا ہے تیسری کی تلاش ہے۔پہلے نوکری پھر چھوکری۔اور پھرمٹھائی کی ٹوکری۔(ہاہاہا)۔:)
 
ایک دلہن بمعہ گھر کے فروخت کے لئے دستیاب ہے۔ ملاحظہ کیجئے
گھر برائے فروخت، ساتھ میں بیوی مفت
11 مارچ 2015 (17:46)
  • news-1426079181-8571_large.jpg

    جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کی ایک خاتون نے اپنا گھر فروخت کرنے کے لئے اشتہار دیا تو ساتھ ہی خود کو بھی فروخت کے لئے پیش کردیا۔
چالیس سالہ خاتون وینا لائی نے پراپرٹی ایجنٹ کمپنی روما ڈیجوال کے ذریعے اشتہار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک خوبصورت گھر 50ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ مالکن بھی دستیاب ہے جو کہ گھر خریدنے والے کے ساتھ شادی کرے گی۔ اس اشتہار کو اتبدائی طور پر ایک مذاق سمجھا گیا لیکن جب مقامی ٹی وی چینل ’’میٹرو ٹی وی‘‘ نے خاتون سے بات کی تو انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ انہوں نے واقعی یہی اشتہار دیا ہے کہ وہ خریدار کے ساتھ شادی کریں گے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند سال 2000ء میں وفات پاگئے جس کے بعد وہ تنہائی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر گھر خریدنے والے کے ساتھ ان کی شادی ہوجائے تو وہ گھر کی فروخت کے باوجود اس میں رہ سکیں گی۔ خریدار کے لئے ضروری ہے کہ وہ تنہا ہو اور موجودہ مالکن کے ساتھ شادی کرکے ایک سنجیدہ اور ذمہ دار خاوند کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو۔
 
Top