بنت آدم
محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ ٹاپک پہلے خواتیں کارنر میں لگانے لگی تھی مگر اس میں کچھ پوائینٹس مرد حضرات کے لیے بھی تھے تو ادھر موو کیا
دلہن کا سفر میکے سے
سسرال تک
شادی چار لفظوں کا مجموعہ بظاہر چھوٹا سا لفظ مگر بڑا معنی خیز جاندار اپنے اندر ایک عجب طلسم و اسرار چھپائے ہوئے کشش کا ایک ہالہ جو ہر جوان لڑکے اور لڑکی کو اپنے دائرے میں گھسیٹ لیتا ہے
یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے سنجیدہ سے سنجیدہ طبع افراد بھی شادی کا نام آتے ہی مسکرا دیتے ہیں یا شرما جاتے ہیں ہر جوان لڑکا اور لڑکی اس لفظ کے سہارے سپنوں کی حسین دنیا میں کھو
جاتے
ہیں یہ انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ایک ایسا رشتہ ہے جس میں سب سے زیادہ اپنائیت کا احساس جاگتا ہے
مختصر کہوں تو بیٹی کو کبھی یہ مت کہیں
دیکھا گیا ہے کہ گھر میں کی جانے والی بے جا روک ٹوک کی کرواہٹ کو یہ کہہ کر شیرے میں لپیٹ دیا جاتا ہے کہ بھئی سسرال جا کے جو دل چاہے کرتی رہنا یا شوہر کے گھر تمہیں پوری آزادی ہو گی اور لڑکی حقیقتا سمجھتی بھی یہی ہے جو کہ اس کے حق میں غلط ہے