دلی کا پھیرا از ملا واحدی

راشد اشرف

محفلین
ہمارے دوست عادل حسن صاحب، صاحب طرز ادیب ملا واحدی دہلوی مرحوم کے عزیز اور قیسی رام پوری مرحوم کے نواسے ہیں۔ ایک روز غریب خانے پر تشریف لائے اور دلی کا پھیرا سونپ گئے۔ ان کی خواہش تھی کہ اس تاریخی اور دلچسپ کتاب کو احباب کے لیے پیش کیا جائے۔ سو کتاب حاضر ہے:

دلی کا پھیرا از ملا واحدی، انجمن کتاب گھر، کراچی

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
راشد اشرف صآحب
شیئرنگ کے لیے شکریہ
ڈاؤن لوڈ کر لی۔
پڑھ بھی لی۔
اتنا ہی نہیں اس میں سے انور صابری صاحب کی ایک غزل محفلین کی خدمت میں پیش بھی کر دی۔
 
بہت شکریہ جناب ڈاؤن لوڈ کرلی ہے۔

ہم دلی پر کچھ لکھا چاہتے ہیں اس لیے اپنی ذاتی لائیبریری میں مندرجہ ذیل کتابیں جمع کرچکے ہیں۔
  1. دلی جو ایک شہر تھا از ملا واحدی
  2. دلی کی بپتا از شاہد احمد دہلوی
  3. سرگزشتِ دہلی از خواجہ محمد شجاع
  4. مضامین فرحت از مرزا فرحتاللہ بیگ
  5. ٹوائیلائیٹ ان ڈیلہی از پروفیسر احمد علی
یہ کتاب بھی ہمارے خزانے میں ایک گراں قدر اضافہ ثابت ہوگی۔ جزاک اللہ الخیر
 
ہمیں پروفیسر احمد علی کے ناول کے اردو ترجمے کی تلاش ہے جو کبھی چھپا تھا۔اگر کسی صاحب کو اس بارے میں علم ہوکہ کہاں سے دستیاب ہے تو بڑی عنایت ہوگی۔ ویسے راشد اشرف بھائی کتابیں اسکین کرکے اور انہیں محفل پر پیش کرکے ادب اور عاشقین ادب کی جو خدمت کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ خوش رہیے راشد بھائی۔
 
شکریہ جناب والا
ہمارے ایک دوست ہیں، حسنین جمال، دلی پر لکھی گئی کتابوں کے اسیر ہیں، ان سے دریافت کیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب راشد اشرف۔ عادل صاحب بھی خوش ہوں گے اگر اسے تحریری شکل میں انٹر نیٹ پر لا دیا جائے۔ تصویری شکل کی بجائے۔ تمام لائبریرینس سے درخواست ہے کہ اس کو ٹائپ کرنے کا پروجیکٹ بنایا جائے۔@فاتح عائشہ عزیز، شگفتہ اور مقدس تو ہیں نہیں، لاائبریری کی ذمے داری کون لے رہا ہے؟
 
عائشہ عزیز

السلام علیکم!
بابا جانی ابھی تو میرے پیپرز ہونے والے ہیں۔ جولائی کے شروع میں ہی فارغ ہو جاؤں گی پھر انشاء اللہ ہاتھ بٹاؤں گی اگر کرنا ہوا تو۔۔
 
راشد اشرف

محفلین
بہت خوب راشد اشرف۔ عادل صاحب بھی خوش ہوں گے اگر اسے تحریری شکل میں انٹر نیٹ پر لا دیا جائے۔ تصویری شکل کی بجائے۔ تمام لائبریرینس سے درخواست ہے کہ اس کو ٹائپ کرنے کا پروجیکٹ بنایا جائے۔@فاتح عائشہ عزیز، شگفتہ اور مقدس تو ہیں نہیں، لاائبریری کی ذمے داری کون لے رہا ہے؟

حسنین نے انگریزی ناول پی ڈی ایف میں بھیج دیا ہے، ان سے اردو ترجمے کے لیے کہا تھا۔ کہتے ہیں، نظرمیں رکھیں گے
 
Top