سیدہ شگفتہ
لائبریرین
دل الفت سرکار بسانے کے لئے ہے
جاں آپ کی حرمت پہ لٹانے کے لیے ہے
دل کہنے لگا کرتے ہی روزے کا نظارہ
یہ نقش تو آنکھوں میں سجانے کے لیے ہے
پیغام سناتی ہے یہی آیہ تطہیر
عزت میرے آقا کے گھرانے کے لیے ہے
ہم امتی ان کے ہیں تو کیسے رہیں محروم
جب ان کا کرم سارے زمانے کے لیے
سرور جو بلاوا نہیں آیا کئی دن سے
یہ تیری طلب اور بڑھانے کے لیے ہے