دل تجھے ناز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عرفان سعید

محفلین
دل تجھے ناز ہے جس بیوی کی دلداری پر
دیکھ وہ بھی اب اتر آئی اداکاری پر

میں نے بیگم کو جگایا تو بہت تھا لیکن
احتجاجا نہیں جاگی مری بیداری پر

بیگمیں شوہروں کوڈھائے چلی جاتی ہیں
کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر

تجھ میں اک اور نئی دلہن کے یوں موسم جاگے
بچے بھی ہنسنے لگے ہیں تری تیاری پر

کوئی دیکھے مری اس جیب کی ویرانی کو
کچھ نہ کچھ سیل ہے سوٹوں کی خریداری پر

اب لڑائی میں بھی سچ منہ سے نکل جائے تو
ساس اتر آتی ہے بیگم کی طرفداری پر

(عرفان)
 

Khuram Shahzad

محفلین
دل تجھے ناز ہے جس بیوی کی دلداری پر
دیکھ وہ بھی اب اتر آئی اداکاری پر

میں نے بیگم کو جگایا تو بہت تھا لیکن
احتجاجا نہیں جاگی مری بیداری پر

بیگمیں شوہروں کوڈھائے چلی جاتی ہیں
کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر

تجھ میں اک اور نئی دلہن کے یوں موسم جاگے
بچے بھی ہنسنے لگے ہیں تری تیاری پر

کوئی دیکھے مری اس جیب کی ویرانی کو
کچھ نہ کچھ سیل ہے سوٹوں کی خریداری پر

اب لڑائی میں بھی سچ منہ سے نکل جائے تو
ساس اتر آتی ہے بیگم کی طرفداری پر

(عرفان)
واہ کیا بات ہے..... سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کو آپ کی اچھی تحریر پر مبارک باد دیں یا آپ کی دکھی کہانی پہ آپ کے ساتھ افسوس کریں..... :biggrin:
 
واہ واہ خوب برائی کی اپنی بیوی کی۔ ان دعا کریں یہ اس کے سامنے سے نا گزرے۔ ورنہ جو کچھ لکھا ہے شاعری کی بجائے حقیقت بن جائے گا۔
 
Top