نور جہاں دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

ماوراء

محفلین
[youtube]
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا​
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا​
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا​
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا​
آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست​
تو مصیبت میں عجب یاد آیا​
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا​
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا​
دن گزارا تو بڑی مشکل سے​
پھر تیرا وعدہء شب یاد آیا​
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا​
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا​
حالِ دل ہم بھی سناتے لیکن​
حالِ دل ہم بھی سناتے لیکن​
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا​
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا​
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا​
بیٹھ کر سایہء گل میں ناصر​
بیٹھ کر سایہء گل میں ناصر​
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا​
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا​
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا۔​
 

ظفری

لائبریرین
واہ ماوراء جواب نہیں ۔۔۔ کیا غزل پوسٹ کی ہے ۔۔۔ سچ مچ میں دل دھڑکنے کا سبب یاد آگیا ہے ۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب ماوراء، پر سوا چھ منٹ میں میڈم نور جہاں مرحومہ نے صرف اتنی سی لائنیں‌گائی ہیں؟ :roll:
 

ماوراء

محفلین
تفسیر نے کہا:
ماوراء میں توسنتے سنتے سوگیا۔

:chill:
ہاں آپ کی آنکھیں تو صرف اسی گانے پر کھلتی ہیں۔۔ کیا تھا وہ گانا۔۔۔ ہاں۔۔ “ آپ کی خاطر۔۔۔آپ کی خاطر۔۔۔“ آگے اللہ جانے کیا تھا۔ :roll: :p
اسی غزل کو وقار علی نے بہت اچھا گایا ہے۔ :D



شکریہ ضبط :)
 
Top