"اسلامی نظام تعلیم " کے لفظ سے ایک دینی مدرسہ زہن میں آرہا ہے۔ جہاں صرف قرآن پاک حفظ نہیں کرا یا جاتا بلکہ دینی مسائل (مثلاً کھانے کے آداب،گفتگو کے آداب وغیرہ) سکھانے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل کی تربیت بھی دی جاتی ہے اور اس بات کی نگرانی بھی کی جاتی ہے کہ بچہ عمل کرتا بھی ہے یا نہیں اور ساتھ ساتھ دنیاوی علوم جیسے انگریزی زبان اور کمپیوٹر وغیرہ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ مثلاً نماز سکھانے کے ساتھ مدرسے کے اوقات میں بھی اور گھر جانے کے بعد بھی والدین سے اس بات کی رپورٹ لی جاتی ہے کہ بچہ گھر جاکر بھی نماز پڑھتا ہے یا نہیں اور گھر جاکر بھی کھانے وغیرہ کے آداب پر عمل کرتا ہے یا نہیں ؟ اور مزے کی بات ہے کہ رپورٹ کارڈ پر یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ والدین خود بھی نماز پڑھا کریں تاکہ بچے کو بھی عادت پڑے
کیا آپ کے زہن میں ایسے نظام تعلیم کا خاکہ ہے؟