دل مگر بڑا رکھتا ہوں

آدمی تو چھوٹا ہوں جی
دل مگر بڑا رکھتا ہوں
کہیں ضرورت پڑ سکتی ہے
احتیاطا پاس دوا رکھتا ہوں
یہاں فخر و انا لازم ہے
عدو میں سر اونچا رکھتا ہوں
میں مسلم ہوں اس لیے
ہر آن ہر جگہ خدا رکھتا ہوں
شاہین ہوں اقبال کا میں
بلند پرواز و نگاہ رکھتا ہوں
تیر و شمشیر سے نہیں لڑتا
ہمت و حوصلہ رکھتا ہوں
میں وہ ہوں اک بار مر جاؤں
دوبارہ مرنے کا جذبہ رکھتا ہوں
 
کاظمی بابا

محفلین
آپ کی شاعری کمال ہے، "دیکھ" کر انگلیوں میں خارش شروع ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔

تیر و شمشیر نہیں، بس اک ڈنڈا رکھتا ہوں
دشمنوں کے خاطر ہی اس کو کھڑا رکھتا ہوں
انتظار میں رقیبوں کے، پیاس بہت لگتی ہے
اس لئے میں پاس اپنے پانی کا گھڑا رکھتا ہوں
 
آخری تدوین:
آپ کی شاعری کمال ہے، "دیکھ" کر انگلیوں میں خارش شروع ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔

تیر و شمشیر نہیں، صرف ایک ڈنڈا ہے
دشمنوں کے خاطر ہی اس کو کھڑا رکھتا ہوں
انتظار میں رقیبوں کے، پیاس بہت لگتی ہے
اس لئے میں پاس اپنے پانی کا گھڑا رکھتا ہوں
ہاہاہاہاہا
حضور مجھے پتہ ہے میں اچھا نہیں لکھتا
مگر آپ جیسے جید حضرات نظر فرمائیں تو بات بن سکتی ہے اپنے آراءِ قیمۃ سے ہمیں بھی مستفید فرمایا کریں
 
کاظمی بابا

محفلین
ہاہاہاہاہا
حضور مجھے پتہ ہے میں اچھا نہیں لکھتا
مگر آپ جیسے جید حضرات نظر فرمائیں تو بات بن سکتی ہے اپنے آراءِ قیمۃ سے ہمیں بھی مستفید فرمایا کریں
ایسی بات نہیں ۔ ۔ ۔ ہم تو آپ کی پرواز کو اونچا ہوتا دیکھ رہے ہیں، کوشش جاری رکھیں، مشق سے نکھار آتا ہے۔

گر تو خواہی کہ تو باشی خوش نویس
مے نویس و مے نویس و مے نویس ۔ ۔ ۔
 
آپ کی شاعری کمال ہے، "دیکھ" کر انگلیوں میں خارش شروع ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔

تیر و شمشیر نہیں، صرف ایک ڈنڈا ہے
دشمنوں کے خاطر ہی اس کو کھڑا رکھتا ہوں
انتظار میں رقیبوں کے، پیاس بہت لگتی ہے
اس لئے میں پاس اپنے پانی کا گھڑا رکھتا ہوں
ہاہاہاہاہا
حضور مجھے پتہ ہے میں اچھا نہیں لکھتا
مگر آپ جیسے جید حضرات نظر فرمائیں تو بات بن سکتی ہے اپنے آراءِ قیمۃ سے ہمیں بھی مستفید
ایسی بات نہیں ۔ ۔ ۔ ہم تو آپ کی پرواز کو اونچا ہوتا دیکھ رہے ہیں، کوشش جاری رکھیں، مشق سے نکھار آتا ہے۔

گر تو خواہی کہ تو باشی خوش نویس
مے نویس و مے نویس و مے نویس ۔ ۔ ۔
بہت ممنون ہوں قبلہ بے شک آپکی رائے بہ سر وچشم سلامت رہیں
 
اچھی کوشش ہے خیالات اچھے ہیں بس ذرا بحر کی پہچان کر لیں آپ کے انداز میں برجستگی قابلِ دید ہے ذرا سی محنت سے ان شاء الله بہت نکھار آجائے گا
 
Top