دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا (برائے اصلاح)

مزمل حسین

محفلین
دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا
خشک لکڑی پہ پِھرا جاتا ہے اک رَندا سا

کوئی جُز وقتی سا دھندا بھی مِلا لیتا ہوں ساتھ
جن دنوں عشق ذرا چل رہا ہو مندا سا

خونِ عاشق سے کُلی آپ نے فرمائی ہے
لوگ کہتے ہیں بہت خوب مَلا دنداسا

زلف کی لٹ کو دیے دیر تلک آپ نے بل
رگِ جاں کے لئے تب جا کے بنا پھندا سا
 

الف عین

لائبریرین
ردیف قوافی کے کرتب خوب ہیں اس میں۔ روانی اکثر متاثر ہو گئی ہے۔
دنداسا میرے خیال میں نون معلنہ نہیں، غنہ کے ساتھ ہے۔
کلی میں بول چال میں تو لام مشدد ہے۔
 
کیا "دھندا ملانا" محاورتاً رائج ہے؟ نیز یہ کہ "کلی" کا مشدد لام کہیں وزن کا تیا پانچا تو نہیں کر رہا؟ :) :) :)
 

مزمل حسین

محفلین
کیا "دھندا ملانا" محاورتاً رائج ہے؟ نیز یہ کہ "کلی" کا مشدد لام کہیں وزن کا تیا پانچا تو نہیں کر رہا؟ :) :) :)

دھندا ملانا پر اساتذہ ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔
کلی والا بیت ہی ترک کرنا پڑے گا، سر اعجاز صاحب کے مطابق اس کا قافیہ بھی غلط ہے۔
 
Top