دل نے کیا تھا یاد ابھی آپ آ گئے۔ بھوپندر سنگھ

فاتح

لائبریرین
بھوپندر سنگھ کی آواز میں ایک غزل پیش خدمت ہے۔
http://www.divshare.com/download/6575148-f29

دل نے کیا تھا یاد ابھی آپ آ گئے​
قسمت ہماری جاگ اٹھی آپ آ گئے​
خوشبو لکھی ہوئی ہے ہمارے نصیب میں​
رخصت اگر بہار ہوئی آپ آ گئے​
ہم سے ہمارے خواب بڑے خوش نصیب ہیں​
جب بھی ذرا سی آنکھ لگی آپ آ گئے​
یوں سلسلہ دلوں کی ملاقات کا رہا​
ہم جا ملے کبھی تو کبھی آپ آ گئے​

شاعر کا نام معلوم نہ ہو سکا۔۔۔ اگر کسی کے علم میں ہو تو ضرور شیئر کیجیے۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
السلام علیکم فاتح بھائی
کیا بہترین اور لاجواب غزل شیئر کی ہے آپ نے ہم سے
ایک ایک شعر ہی اپنی مثال آپ ہے
اس پیاری شیئرنگ کے لیے بہت بہت بہت شکریہ بھیا
خوش رہیں ہمیشہ:)
 
مغزل

محفلین
کیا خوب فاتح بھائی واہ مزا آگیا۔۔ابھی دفتروا میں بیٹھے بیٹھے سن ریا ہوں ۔۔۔:rose:
باقی تو مجھ سے پہلے غزل نے چھاپہ ماردیا اس لڑی پر۔۔۔ :blushing:
 
فاتح

لائبریرین
کیا خوب فاتح بھائی واہ مزا آگیا۔۔ابھی دفتروا میں بیٹھے بیٹھے سن ریا ہوں ۔۔۔ :rose:
باقی تو مجھ سے پہلے غزل نے چھاپہ ماردیا اس لڑی پر۔۔۔ :blushing:
جی غزل صاحبہ نے چھاپا مارا تبھی آپ کی نظر کرم اس جانب ہوئی ورنہ کیا بساط ہماری اور ہمارے دھاگے کی۔ :cool:
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم فاتح بھائی
کیا بہترین اور لاجواب غزل شیئر کی ہے آپ نے ہم سے
ایک ایک شعر ہی اپنی مثال آپ ہے
اس پیاری شیئرنگ کے لیے بہت بہت بہت شکریہ بھیا
خوش رہیں ہمیشہ:)
شکریہ غزل ناز غزل صاحبہ! ہمیں اس کے اشعار میں تو کوئی خاص دلچسپی نہ تھی لیکن زندگی میں کچھ ایسی بھی چیزیں ہوتی ہیں جو ظاہری طور ہر خاصیت نہ رکھنے کے باوجود بے حد خاص ہوتی ہیں۔ ہمارے لیے ایسی ہی چیزوں میں یہ غزل بھی شامل ہے۔
 
مغزل

محفلین
جی غزل صاحبہ نے چھاپا مارا تبھی آپ کی نظر کرم اس جانب ہوئی ورنہ کیا بساط ہماری اور ہمارے دھاگے کی۔ :cool:
فاتح بھا ئی ئی ئی ئی ۔۔۔۔ :blushing:بساط کی کیا بات ۔۔:nerd:
(میری دفتری مصروفیت بھی آڑے آتی ہے ناں۔۔ :doh: )
میں اور غزل الگ نہیں ہیں ایک ہی تو بات ہے ہم میں سے کوئی بھی پہلے آئے ۔۔ :daydreaming:
 
غ۔ن۔غ

محفلین
شکریہ غزل ناز غزل صاحبہ! ہمیں اس کے اشعار میں تو کوئی خاص دلچسپی نہ تھی لیکن زندگی میں کچھ ایسی بھی چیزیں ہوتی ہیں جو ظاہری طور ہر خاصیت نہ رکھنے کے باوجود بے حد خاص ہوتی ہیں۔ ہمارے لیے ایسی ہی چیزوں میں یہ غزل بھی شامل ہے۔

جی بھیا میں سمجھ رہی ہوں جو آپ کہنا چاہ رہے ہیں
واقعی کچھ چیزیں بظاہر چاہے جیسی بھی ہوں لیکن ان سے بڑی گہری جذباتی وابستگی ہوتی ہے
بہت گہرا تعلق ہوتا ہے
بہت لطیف سا رشتہ ہوتا ہے
اور بہت قیمتی یادیں وابستہ ہوتی ہیں
اور یہ سب باتیں مل کر ایک عام چیز کو بھی بہت خاص بنا دیتی ہیں
آئی کین انڈر سٹینڈ بھیا
 
مولا شاد اور آباد رکھے۔ آمین!
 
Top