دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے

نظام الدین

محفلین
دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے
زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے
مرے محبوب زمانے میں کوئی تجھ سا کہاں
تیرے جانے سے میری جان پہ بن آئی ہے
ایسا اجڑا ہے امیدوں کا چمن تیرے بعد
پھول مرجھائے، بہاروں پہ خزاں چھائی ہے
چھاگئے چاروں طرف غم کے اندھیرے سائے
میری تقدیر میرے حال پہ شرمائی ہے
(خواجہ پرویز)​
 
مدیر کی آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے
زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے
مرے محبوب زمانے میں کوئی تجھ سا کہاں
تیرے جانے سے میری جان پہ بن آئی ہے
ایسا اجڑا ہے امیدوں کا چمن تیرے بعد
پھول مرجھائے، بہاروں پہ خزاں چھائی ہے
چھاگئے چاروں طرف اندھیرے سائے
میری تقدیر میرے حال پہ شرمائی ہے
(خواجہ پرویز)​
عمدہ انتخاب ہے ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
جانِ غزل:
دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے
زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے
ویسے کسی کے یاد آنے سے تو سُنا ہے تنہائی محفل بھی ہو جاتی ہے اور ویرانے میں بہار آ جاتی ہے مگر پھر بھی یہ خوب لگتا ہے:

تین دفعہ ایک ہی شعر کو لکھا ہے ، ہچکیاں تو نہیں لگی آپ کو۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
تین دفعہ ایک ہی شعر کو لکھا ہے ، ہچکیاں تو نہیں لگی آپ کو۔۔۔
ویسے تو ہچکی بندھ بھی سکتی ہے ایسے حالات میں :) میں تو بس ایسے ہی حِظ اُٹھا رہا تھا شعر سے اور شاعر کی کیفیت و احساس سے غائبانہ اپنائیت کے اثر میں بھیگ رہا تھا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
کُچھ غیر شاعرانہ بھی ہو جائے۔ آپ یہ بتائیں شیخ لوگوں کو کنجوس مشہور کرنے والے کون لوگ ہیں یا تھے؟ کبھی اِس معاملے پر بھی کوئی تحقیق ہو ئی یا نہیں :) کوئی حقیقت بھی ہے اِس میں یا سب کا سب فسانہ ہے :) میرے حلقہء احباب میں دو لوگ ہیں مگر ایک اِس قول کو ثابت کرتا ہے تو دوسرا اِس کے بر عکس ہے اَب فیصلہ آپ ہی کریں :)
 
میں نے کنجوس شیخ بھی دیکھے اور فراغ دل بھی۔ لیکن ان سب میں ایک بات مشترک دیکھی کہ وہ اس بات کو مدنظر رکھتے تھے کہ جو پیسہ وہ خرچ کر رہے تھے اس خرچے کے نتائج کتنے فائدہ مند ہونگے دوسرے لفطوں میں اس خرچے کی کاروباری اہمیت کیا ہوگی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
کُچھ غیر شاعرانہ بھی ہو جائے۔ آپ یہ بتائیں شیخ لوگوں کو کنجوس مشہور کرنے والے کون لوگ ہیں یا تھے؟ کبھی اِس معاملے پر بھی کوئی تحقیق ہو ئی یا نہیں :) کوئی حقیقت بھی ہے اِس میں یا سب کا سب فسانہ ہے :) میرے حلقہء احباب میں دو لوگ ہیں مگر ایک اِس قول کو ثابت کرتا ہے تو دوسرا اِس کے بر عکس ہے اَب فیصلہ آپ ہی کریں :)
اگر سچ بتاؤں تو شروع یعنی بچپن میں آپ کہی ''غیر شاعرانہ'' بات میں الجھی رہی پھر سوچا کہ ذات صرف ایک پہچان ہے جس طرح آپ کا نام ہے ''آوازِ دوست'' یہ بتاتا ہے آپ کو دنیا کو ہر آواز میں مہارت ہے ، کبھی کبھی گمان ہوتا ہے کہ آپ تمام مخلوقات کی ''بولی'' جانتے ہیں ۔۔۔ آپ نے تو کبھی غور نہیں کیا ایسا کیوں ہے:) :) :)
اب یہ مزاحا ہی لینی ہے آپ کو۔۔۔
 
دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے
زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے
مرے محبوب زمانے میں کوئی تجھ سا کہاں
تیرے جانے سے میری جان پہ بن آئی ہے
ایسا اجڑا ہے امیدوں کا چمن تیرے بعد
پھول مرجھائے، بہاروں پہ خزاں چھائی ہے
چھاگئے چاروں طرف اندھیرے سائے
میری تقدیر میرے حال پہ شرمائی ہے

کیا ہی بے ساختہ اور برجستہ کلام ہے۔ :)
خوب صورت شراکت کا بہت شکریہ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
آپ کا نام ہے ''آوازِ دوست'' یہ بتاتا ہے آپ کو دنیا کو ہر آواز میں مہارت ہے
میرا نام نہیں یہ میرا فورم پر یوزر نیم ہے۔ اور یہ میری کسی مہارت کو ظاہر نہیں کرتا۔ اِس کا مطلب محض اپنی ذات سے متعلق ایک خوشگوار تاثر قائم کرنا ہے۔ دوست کی آواز یقینا" کان دھرنے کے قابل ہوتی ہےاور اُسے شور نہیں سمجھ جا سکتا :) میرا نام زاہد ہے
 
ارے !
کافی سمجھدار ہیں آپ۔۔ٹرانسفر کریں کچھ ۔۔۔۔
ایسا تو صرف حضرت سلیمان علیہ السلام سے منسوب ہے۔ میرا علم تو 4 زبانوں تک محدود ہے۔
کون سی زبانیں ہیں ۔۔۔ اس کو بتائیں ۔۔
دیکھیئے میں نے غور کر لیا ناں :)
اچھی باتوں پر غور کرنے میں حرج ہی کیا ہے ۔۔!
شیخ ذات کے بارے میں لے کر پریشان تھی مگر دل کو کچھ ڈھارس ہوئی کہ میں کشمیری شیخ ۔۔ اب اپنا شجرہ ڈھونڈنے کی نیٹ پر بڑی کوشش کی۔۔۔اور کہاں کہاں سرچ نہیں کیا ۔۔ جب جواب نہ ملے تو کیا کریں۔۔۔۔ ''شیخ '' کو ہم شیوخ سے ملا دیا تو کبھی سوچا آخر ایسا کیوں کہتے ÷۔۔۔۔۔!

ایک بات نے طمانیت دے دی کہ دنیا کا کام ہے عیب نکالنا ۔۔ سو نکال لینے دو۔۔ اب شیخ اپنے اندر کنجوسی کو فطرت کو لے کر تھوڑی پیدا ہوئے ہیں ۔۔ اس زیادہ غور مجھ سے نہیں ہوا۔۔ وہ بھی ذات کے لیے ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ارے !
کافی سمجھدار ہیں آپ۔۔ٹرانسفر کریں کچھ ۔۔۔۔

کون سی زبانیں ہیں ۔۔۔ اس کو بتائیں ۔۔

اچھی باتوں پر غور کرنے میں حرج ہی کیا ہے ۔۔!
شیخ ذات کے بارے میں لے کر پریشان تھی مگر دل کو کچھ ڈھارس ہوئی کہ میں کشمیری شیخ ۔۔ اب اپنا شجرہ ڈھونڈنے کی نیٹ پر بڑی کوشش کی۔۔۔اور کہاں کہاں سرچ نہیں کیا ۔۔ جب جواب نہ ملے تو کیا کریں۔۔۔۔ ''شیخ '' کو ہم شیوخ سے ملا دیا تو کبھی سوچا آخر ایسا کیوں کہتے ÷۔۔۔۔۔!

ایک بات نے طمانیت دے دی کہ دنیا کا کام ہے عیب نکالنا ۔۔ سو نکال لینے دو۔۔ اب شیخ اپنے اندر کنجوسی کو فطرت کو لے کر تھوڑی پیدا ہوئے ہیں ۔۔ اس زیادہ غور مجھ سے نہیں ہوا۔۔ وہ بھی ذات کے لیے ۔
اوہ گریٹ! لیکن سمجھدار لوگوں کی آپ نے بات کی تو مجھے پھر آپ لوگ یاد آگئے :) اَ ب دیکھ لیں کون کس سے سیکھے گا :) بڑی حیرت ہوئی یہ سُن کر کہ آپ خود بھی شیخ ہونے سے پریشان تھیں اتنا نقصان شیخ ذات کی کریڈیبیلیٹی کو کوئی اور چیز نہیں پہنچا سکتی :)
آپ کے اِس بیان پر کہیں آپ کے لوگ آپ کو برادری سے باہر نہ کر دیں :)
خیر آپ کی باتوں سے بہت مزہ آیا عالمانہ سی باتیں سُنتے کرتے بندہ آدھا مر جاتا ہے :) ہماری برادری راجپوت ہے اور غُصے، ضد اور ہٹ دھرمی میں یہ شائد سِکھوں اور پٹھانوں کے بعد سب سے آگے سمجھی جاتی ہے :) اَب کیا کریں :) چلیں آپ بھی پریشان ہیں اور میں بھی زیادہ خوش نہیں تو کوئی اچھی سی ذات ڈھونڈیں اور تبدیلیء نام کی طرح ہم تبدیلیء ذات کا اشتہار چھپوا کر ذات کو اَپ گریڈ کر لیتے ہیں :) دوستوں سے التجا ہے کہ اِس کارِ خیر میں ہم دو ستم رسیدوں کی مدد فرمائیں اور اچھی اچھی تجاویز سے نوازیں :)
 
عالمانہ کو چھوڑیے ۔۔ آپ کی حس مزاح بہت خوب ہے ۔۔۔ لطف آیا پڑھ کر۔۔ آپ کی علم کی وسعت ننھی ننھی سی باتوں میں عیاں ہورہی ہے ÷÷

برادری کا پتا نہیں ۔۔ نکال سکتے ہیں ۔۔ بات تو سچ ہے کہ لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں جس کو کوئی سرا ملتا نہیں ہے

بہت گہری گہری باتیں ہیں آپ کو۔۔ ان کو سمجھنا بس میں نہیں ۔۔ نام کی تبدیلی ۔۔ ارے ۔۔ ذات کی تبدیلی ۔۔ ایک بات یہ ہے کہ ذات سے فرق نہیں پڑتا مجھے ۔۔۔ جب پڑتا تھا تب تحقیق کی تھی ۔۔
سکھ اور پٹھان ۔۔۔ شیخ سے کچھ زیادہ بدنام نہیں۔۔۔؟
آپ کے سچ کی معترف ہوں میں ۔۔۔ سچے بندے اچھے ۔۔۔ !
اشتہار کے بارے میں پوچھے بغیر فیصلہ کردیا۔۔۔ چلیں اچھے دوست ہیں ۔۔ اب دیکھیں احباب کیا کہتے ۔۔
 
دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے
زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے
مرے محبوب زمانے میں کوئی تجھ سا کہاں
تیرے جانے سے میری جان پہ بن آئی ہے
ایسا اجڑا ہے امیدوں کا چمن تیرے بعد
پھول مرجھائے، بہاروں پہ خزاں چھائی ہے
چھاگئے چاروں طرف اندھیرے سائے
میری تقدیر میرے حال پہ شرمائی ہے
(خواجہ پرویز)​
بھائی نظام الدین صاحب ۔ پیشگی معذرت کے ساتھ آخری شعر کے پہلے مصرع کی تصحیح کر نا چاہتا ہوںجو یوں ہے ۔
چھا گئے چاروں طرف غم کے اندھیرے سائے
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ فلم " نغمہء صحرا " کا گانا ہے اور اِسے عظیم گلوکار مہدی حسن صاحب نے گایا ہے۔

نظام الدین

محفلین
چلیں آپ بھی پریشان ہیں اور میں بھی زیادہ خوش نہیں تو کوئی اچھی سی ذات ڈھونڈیں اور تبدیلیٔ نام کی طرح ہم تبدیلیٔ ذات کا اشتہار چھپوا کر ذات کو اَپ گریڈ کر لیتے ہیں
یہ ہیں نئے لوگوں کے گھر سچ ہے اب ان کو کیا خبر
دل بھی کسی کا نام تھا‘ غم بھی کسی کی ذات تھی
 
Top