چودہویں سالگرہ دل چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔

سید عمران

محفلین
کیا میری منٹھار بسیں چلتی ہیں؟
منٹھار بسیں ہمارے پنجاب میں انتہائی تیز رفتار بلکہ راکٹ رفتار بسیں ہیں، ان کی اور بھی خصوصیات ہیں۔:D
اللہ آپ کی منٹھار بسیں چلائے تاکہ آپ ہمیں ڈونگہ بونگہ بھیج سکیں...
ویسے اس کے علاوہ کسی اور راستے سے نہیں جاسکتے کیا ڈونگہ بونگہ؟؟؟
:thinking::thinking::thinking:
 

فلسفی

محفلین
اللہ آپ کی منٹھار بسیں چلائے تاکہ آپ ہمیں ڈونگہ بونگہ بھیج سکیں...
ویسے اس کے علاوہ کسی اور راستے سے نہیں جاسکتے کیا ڈونگہ بونگہ؟؟؟
:thinking::thinking::thinking:

ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے

خیر ہے سید صاحب اس قدر بیتاب ہیں آپ، "ڈونگہ بونگہ" جانے کے لیے؟
 

فرقان احمد

محفلین
ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ

فیض نے بے خواب کواڑوں، یعنی کہ 'آنکھوں' کو مقفل یعنی بند کرنے کا تذکرہ اس نظم میں ایسی خوب صورتی سے کیا کہ یہ نظم امر ہو گئی۔

پھر کوئی آیا دلِ زار! نہیں کوئی نہیں
راہرو ہوگا، کہیں اور چلا جائے گا
ڈھل چکی رات، بکھرنے لگا تاروں کا غبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ
سو گئی راستہ تک تک کے ہر اک راہگزار
اجنبی خاک نے دھندلا دیے قدموں کے سراغ
گل کرو شمعیں، بڑھا دو مے و مینا و ایاغ
اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
 

عرفان سعید

محفلین
ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ

انقلاب آگیا۔:)
زیک اور شعر۔۔۔

اس ان ہونی کے بارے میں سن رکھا تھا آج دیکھ بھی لیا۔ :)
دیکھا! میں نے زیک کو بھی شعر و شاعری پر لگا دیا!
:)
 

سید عمران

محفلین
ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے

خیر ہے سید صاحب اس قدر بیتاب ہیں آپ، "ڈونگہ بونگہ" جانے کے لیے؟
روزمرہ کی روٹین سے اس قدر بے زار ہوگئے کہ ڈونگہ بونگہ جانے کو بھی تیار ہیں!!!
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
دیکھا! میں نے زیک کو بھی شعر و شاعری پر لگا دیا!
:)
کتنی ہی شعر و شاعری کی لڑیاں بھری پڑی ہیں میرے مراسلوں سے۔ اور شعروں کے پوائنٹر تو دیتا ہی رہتا ہوں۔ لیکن یہ سب موقع محل سے اور اعتدال سے ہو تبھی اچھا لگتا ہے۔ روز سو اشعار کاپی پیسٹ کرنا یا دس غزلوں کی اصلاح لینا تو شدت پسندی ہے اور ظلم خود پر اور عوام الناس پر
 
آخری تدوین:

میم الف

محفلین
نہ میریاں ایتھے منٹھار بساں چلدیاں نیں؟
جانے کیا لکھ دیا...
کون سمجھے!!!
عبدالقیوم چوہدری بھائی نے آدھا تعارف کروایا ہے:
منٹھار ایک بس سروس کا نام ہے۔
پورا تعارف یہ ہے:
منٹھار ایک بس سروس کا نام ہے جس کے بارے میں مشہور ہے،
جیہڑا منٹھار تے جاوے
سویرے اخبار تے آوے :angel:
 
عبدالقیوم چوہدری بھائی نے آدھا تعارف کروایا ہے:

پورا تعارف یہ ہے:
منٹھار ایک بس سروس کا نام ہے جس کے بارے میں مشہور ہے،
جیہڑا منٹھار تے جاوے
سویرے اخبار تے آوے :angel:
اب اخبار کے علاوہ ایک اور اضافہ بھی چل رہا ہے
جہیڑا منٹھار تے جاوے
فیر جیو دی پٹی تے آوے۔

جو منٹھار پہ جائے وہ پھر جیو کے نیوز ٹِکر پر آئے۔
 

عاطف سعد

محفلین
ان شاء اللہ
دل چاہتا ہے کہ ہمارا ایک پسندیدہ شعر مصورِ محفل جناب عاطف سعد کو پسند آ جائے اور وہ اسے لے کر مصوری کا ایک شاہ پارہ تخلیق فرمائیں۔

قائم چاند پوری کا شعر ہے،
گریہ تو قائمؔ تھما، مژگاں ابھی ہوں گے نہ خشک
دیر تک ٹپکیں گے، باراں کے شجر بھیگے ہوئے !
 
کیا میری منٹھار بسیں چلتی ہیں؟
منٹھار بسیں ہمارے پنجاب میں انتہائی تیز رفتار بلکہ راکٹ رفتار بسیں ہیں، ان کی اور بھی خصوصیات ہیں۔:D
کچھ عرصہ قبل منٹھار کوچز کے ایک فین سے ملاقات ہوئی، تو باتوں باتوں میں کسی لمبے روٹ کی داستان سناتے ہوئے کہہ گئے کہ منٹھار والوں کی گاڑی پر دو ڈرائیور ہوتے ہیں اور ہر چار گھنٹے بعد ڈرائیور بدلا جاتا ہے اور بدلی کرنے کا یہ عمل چلتی گاڑی میں ہی کیا جاتا ہے۔ یعنی وقت بچانے کے لیے اس عمل کے دوران گاڑی نہیں روکی جاتی۔
 
Top