حجاب
محفلین
رئیل لائف ہو یا نیٹ کی دنیا ، فرینڈز سے باتیں کرتے ہوئے بہت سی ایسی باتیں پوچھنے اور کہنے کا دل چاہتا ہے جو کبھی کبھی ہم چاہنے کے باوجود کبھی کبھی نہیں کہہ پاتے ، کہ کہیں دوستوں کو برا ہی نہ لگ جائے ، کیونکہ آج کل زمانہ ہی ایسا ہے کہ برا لگنے والی بات کا برا کم منایا جاتا ہے مگر بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر فرینڈز ناراض ہوجاتے ہیں ، کچھ دن پہلے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ کوئی ایسا تھریڈ اوپِن کیا جائے جہاں میں اور آپ سب اپنے آس پاس رہنے والوں یا محفل کے دوستوں سے کچھ کہنا چاہیں یا پوچھنا چاہیں یا کسی کی کوئی بات آپ کو پسند نہ ہو تو یہاں لکھ دی جائے ، سارہ اور ماوراء سے مشورہ لیا دونوں کا جواب یہی ملا کہ اچھا تھریڈ ہوگا۔موقع بھی اچھا ہے محفل کی سالگرہ آ رہی ہے تو کیوں نہ مذاق مذاق میں کچھ کہہ سُن لیا جائے، مگر خیال رہے یہ ایک تفریحی تھریڈ ہے ، کوئی بھی ممبر کسی سے کچھ پوچھ سکتا ہے یا کہہ سکتا ہے، مگر یہ خیال رکھ کر کہ یہ اوپِن فورم ہے ، اور کسی سے کوئی سوال بھی کیا جائے تو وہ ممبر ناراض ہونے کی کوشش نہ کرے پلیز ، کیونکہ منانے کا کام بڑا مشکل ہوتا ہے۔
مجھے تو سعود سے پوچھنا ہے ، سعود یہ بتاؤ کیا کبھی کسی نام کو دیکھ کر دل چاہا کہ اُس کو اپیا نہ کہو کوئی سیاسی جواب نہیں چلے گا
مجھے تو سعود سے پوچھنا ہے ، سعود یہ بتاؤ کیا کبھی کسی نام کو دیکھ کر دل چاہا کہ اُس کو اپیا نہ کہو کوئی سیاسی جواب نہیں چلے گا