بہت خوبصورت گانا ہے - گلزار صاحب کی فلم ہے "موسم" اور نغمہ نگار بھی گلزار ہی ہیں - پہلا شعر غالب کا ہے
"جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصوّر ِ جاناں کیے ہوئے
" گلزار نے جی کو "دل" سے بدل دیا اور باقی نغمہ بھی انہی کی شرارت ہے-
موسیقی، سروں کے بادشاہ "مدن موہن" کی ہے-