دل کا معاملہ

hakimkhalid

محفلین
٭امراض قلب کا نباتاتی علاج٭​


[align=justify:8e6bfe102a](اردو محفل ہیلتھ ڈیسک،ٹی این این،wpi) ماہرین نباتات کی طبی تحقیق کے مطابق ایسےمریض جنہیں امراض قلب'خون کے جمنے اور دل کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچنے کااحتمال ہو تو وہ روزانہ صبح نہار منہ پان کا پتا' برگ پودینہ سبز اور ادرک ایک تازہ گلاس پانی میں جوش دیکر پئیں تو فائدہ پائیں گے۔ عضلاتی پٹھوں کی صحت کے لئے شام کوبادرنجویہ'برگ گاؤ زبان جوش دیکر چھان لیں اور خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا 2گرام ملا کر استعمال کریں۔ چارہفتوں کے مسلسل علاج کے بعد مریض سیر کو اپنا معمول بنالے تو محسوس کریگا کہ نباتاتی علاج نے اسے قلبی بیماریوں سے محفوظ کر دیا ہے۔امراض قلب کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ خون گاڑھا کرنیوالی غذائیں مثلاََ گائے کا گوشت' چربی'گھی' اروی' بھنڈی' بینگن' گوبھی' مسور'ماش کی دال اور انڈوں سے پرہیز کریں البتہ مرغی'پرندوں کا گوشت' مچھلی'سبزیاں اور گاجریں بکثرت کھائیں۔[/align:8e6bfe102a]
 

hakimkhalid

محفلین
٭ غصہ ذہنی دباؤ اور خراب موڈہمارے دل کے دشمن ٭

٭ غصہ ذہنی دباؤ اور خراب موڈہمارے دل کے دشمن ٭​

[align=justify:c46bbc8fd7](اردو محفل ہیلتھ ڈیسک،ٹی این این،wpi) ڈیوک یونیورسٹی لندن کے میڈیکل سنٹر برائےنفسیاتی امراض اور Behavi-oralسائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ایڈورڈشیوریز نے ایک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ غصہ ذہنی دباؤ اور خراب موڈہمارے دل کے دشمن ہیں' وہ پہلی بار اس مخصوص پروٹین''سی آرپی'' کا پتہ چلانے میں کامیاب ہوئے جو غصے اور ذہنی دباؤ کے باعث جسم میں پیدا ہوتاہے اور دل پر منفی اثرات مرتب کرتاہے' 127افراد پرکی گئی اس تحقیق سے قبل تمام افراد کے خون کا معائنہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ان میں سے کسی کو بھی دل کا عارضہ لاحق نہیں تھااور نہ ہی کوئی دل کو متاثر کرنے والی دوسری بیماری مثلاََ ہائی بلڈپریشر'ذیابیطس اور موٹاپے وغیرہ میں مبتلا تھے۔ان تمام افرادکا عمومی رویہ دیکھا گیا جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ غصہ اور ذہنی دباؤ میں مبتلا رہنے والے افراد میں سی آر پی کی مقدار زیادہ تھی جو دل کی شریانوں کے سکڑاؤ اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بنتاہے۔واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور خصوصاََ غصے کی وجہ سے گردوں کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔[/align:c46bbc8fd7]
 

hakimkhalid

محفلین
٭ خوش و خرم رہنے والے دل کی بیماری کا شکار نہیں ہوتے ٭

٭ خوش و خرم رہنے والے دل کی بیماری کا شکار نہیں ہوتے ٭

[align=justify:f3188121eb](اردو محفل ہیلتھ ڈیسک،ٹی این این،wpi) خوشی کے لمحات دل کی بیماری کے امکانات کو کم کرتے ہیں کیونکہ ذہنی دباؤ یا تناؤ کے باعث پیدا ہونے والا مادہ خون میں کم ہوجاتاہے۔ماہرین نے دوسروں کی نسبت خوش وخرم رہنے والوں میں تناؤ کے دوران بھی انکے خون میں رگوں اور شریانوں میں وزش کا باعث بننے والا فیبرینوجن نامی کیمیائی مادہ کم مقدار میں پایا جبکہ خوش وخرم نہ رہنے والوں کے خون میں پلازمہ فیبرینوجن زیادہ مقدار میں پایاگیا۔ماہرین نے 35سے55 سال کی عمر کے سینکڑوں سرکاری ملازمین کی خوش وخرم رہنے' سیروتفریح اور فرصت کے لمحات کی تمام کیفیات کا مطالعہ کیا' ان میں سے 116مردوں اور 100خواتین کو مختلف ٹیسٹوں اور دیگرمراحل سے گزارنے کےبعد ماہرین نے اخذ کیا کہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کے دوران بھی ان کے خون میں فیبرینوجن کی مقدار کم رہی اور بہت کم افراد دل کے امراض میں مبتلا ہوئے۔[/align:f3188121eb]
 

hakimkhalid

محفلین
٭جہگڑالو بیویوں کو عارضہ قلب نہیں ہوتا٭

٭جہگڑالو بیویوں کو عارضہ قلب نہیں ہوتا٭​

(اردو محفل ہیلتھ ڈیسک،ٹی این این،wpi) ماہرین طب نے دل کی بیماری کے اسباب سے متعلق دلچسپ تشخیص کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسی خواتین جو اپنے شوہروں کے ساتھ مکمل کر جھگڑا کرتی ہیں اور اپنے گلے شکوے کودل میں دبا کر نہیں رکھتیں'ان میں امراض قلب کی شرح بہت کم ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق جوخواتین اپنے گھریلومسائل اورپریشانیوں کو بیان کرنے اور ردعمل ظاہر کرنے کی بجائے دل میں کڑھتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں وہ بہت جلد عارضہ قلب میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔اس کا نفسیاتی پہلو بیان کرتے ہوئےماہرین بتاتے ہیں کہ اپنی پریشانیوں کو اپنے اندرجذب کرنے اور اس کو بیان نہ کرنے والی خواتین ذہنی واعصابی بیماریوں کے علاوہ دل پر دباؤ بڑھنے سے عارضہ قلب میں مبتلاہوجاتی ہیں۔
ماہرین طب کے مطابق تیسری صورت وہ ہے جس میں میاں بیوی دونوں ذہنی ہم آہنگی سے خوشگوار زندگی گزارتے ہیں ۔ان جوڑوں میں بھی عارضہ قلب بہت کم ہوتاہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
٭ توند۔امراض قلب اور ذیابیطس کا بڑا سبب ہے ٭

٭ توند۔امراض قلب اور ذیابیطس کا بڑا سبب ہے ٭

[align=justify:f3b29b2882](اردو محفل ہیلتھ ڈیسک،ٹی این این،wpi)امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ درمیانےدرجے کے وزن کے حامل افراد زیادہ موٹے افراد کی نسبت لمبی عمر پاتے ہیں۔امریکن سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق زیادہ موٹاپے سے ہٹ کر درمیانے درجے کا زائد وزن انسانوں کی لمبی عمر کا باعث بنتاہے۔اس سلسلے میں امریکہ کے طبی ماہرین کی ٹیم نے تین دہائیوں 80'70اور 1990ء میں انتقال کرجانےوالے ہزاروں افراد کے وزن' ان کی خوراک اور موٹاپے کے بارے میں تفصیلی مطالعاتی جائزہ لے کر سروے کیا تو پتہ چلا کہ زیادہ موٹاپے کے شکار افراد درمیانے وزن کے حامل افراد کی نسبت جلدی انتقال کر گئے جبکہ جسمانی وزن معمول سے زائد رکھنے والوں نے مٹاپے کےشکار افراد کی نسبت زیادہ لمبی عمر پائی۔طبی ماہرین نے تجویز کیاہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کو زائد وزن سے بالکل پریشان نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنی توندکواعتدال میں لانا چاہئے تاکہ وہ دل کے امراض اور ذیابیطس کا شکار نہ ہوں کیونکہ تونداور کمرکے گردچربی کی تہہ ذیابیطس کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین نے حال ہی میں تحقیق کے بعد اندازہ لگایاہے کہ امریکہ میں موٹاپے کے شکار افراد کی متوقع اوسط عمر میں مزید چار ماہ کی کمی ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتیا کہ 30سالوں کے دوران موٹاپے میں مبتلا افراد کی کییگری میں ایک لاکھ 12ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اسی کییگری میں درمیانے درجے کا وزن رکھنے والوں کی 34ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جس سے ماہرین نے نتیجہ اخذ کیاکہ درمیانے درجے کا وزن طویل العمری کا باعث بنتاہے۔[/align:f3b29b2882]
 

توقیر

محفلین
حکیم صاحب
آج پہلی بار آپ کے زمرے میں آیا ۔ حیران ہوں کہ اتنی معلوماتی چیزیں موجود ہیں اور میرا اس طرف نہیں آنا ہوا۔
توقیر
 

F@rzana

محفلین
payaarkerogi نے کہا:
حکیم صاحب
آج پہلی بار آپ کے زمرے میں آیا ۔ حیران ہوں کہ اتنی معلوماتی چیزیں موجود ہیں اور میرا اس طرف نہیں آنا ہوا۔
توقیر
‘توقیر‘ کون ہے بھئی؟
-------------


حکیم صاحب آپ کی تمام معلوماتی پوسٹ پڑھ لی ہیں، بہت مفید رہیں گی، اپنی حکمت سے محفل کو مستفید کرتے رہیئے۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
 

دوست

محفلین
یہ ان حضرت کا ہی اصلی نام لگتا ہے۔
کبھی کبھی غلطی سے استعمال کرلیتے ہیں یہ نام۔
 

sahameedpgr

محفلین
السلام علیکم حکیم صاحب مجھے اکثر کمر میں درد رہتاہے بہت سست رہتا ہوں کوئی بہترین نسخہ تجویزفرمائیں
 

راشد احمد

محفلین
السلام علیکم حکیم صاحب مجھے اکثر کمر میں درد رہتاہے بہت سست رہتا ہوں کوئی بہترین نسخہ تجویزفرمائیں

ورزش اور صبح کی سیر کو معمول بنائیں اور سخت جگہ پر سونے کی کوشش کریں جیسے زمین پر یا لکڑی کی چارپائی پر اور سیدھے رخ سویا کریں یعنی آسمان کی طرف منہ کرکے
 
Top